?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اگر ملنا چاہیں گے تو سوچ سمجھ کر ملاقات کا فیصلہ کروں گا،بانی پی ٹی آئی کا ملاقات کیلئے باضابطہ کوئی پیغام نہیں ملا۔
میڈیا کے مطابق ناظم اعلیٰ وفاق المدارس نے وفد کے ہمراہ سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، حنیف جالندھری نے مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور صحت یابی کیلئے دعا کی۔
مدارس ایکٹ سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے مدارس سے متعلق قانونی پیشرفت پر بھی غور کیا۔اس موقع پر سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات کیلئے باضابطہ کوئی پیغام نہیں ملا، عمران خان اگر ملنا چاہیں گے تو بھی سوچ سمجھ کر ملاقات کا فیصلہ کروں گا، ہمارا گلہ ہے کہ عام انتخابات میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی ۔
انتخابات میں کچھ لوگ استعمال ہوگئے لیکن ہم نے استعمال ہونے سے انکار کردیا۔ 26 ویں ترمیم میں ہم نے شخصیت کی بجائے اداروں کی مضبوطی کو مقدم رکھا۔ مدارس رجسٹریشن پر طے معاملات کو خواہ مخوہ چھیڑا گیا، مدارس کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان، بنوں اور ٹانک دہشتگردوں کے حوالے ہیں، ٹانک سے عدالتیں اور سرکاری دفاترز بھی ڈی آئی خان منتقل ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخواہ میں حکومت کی کہیں بھی رٹ نظر نہیں آرہی۔پی ٹی آئی کے ساتھ مرکز میں ورکنگ ریلیشن ہے صوبائی معاملات پر الگ مئوقف ہے۔ دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء وسینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن ایکٹ کی منظوری میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ایکٹ میں تمام فریقین کے لئے راستے نکالے گئے ہیں ،5 جنوری کو بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ کے ضمنی الیکشن بھرپور انداز میں لڑیں گے کسی کوبھی عوامی مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے ۔
یہ بات انہوں نے ہفتہ کو میر عثمان پرکانی اورجمعیت لائرز فورم کے رہنماء ملک خلیل اللہ الرحمن سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ امید ہے کہ 5 جنوری کوبلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ پرری پولنگ ہو جائیگی ری پول حکومت کے لئے ٹیسٹ کیس ہے ، حلقہ پی بی45 سے میر عثمان پرکانی پہلے بھی جیتے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت قلات اور کوئٹہ میں ری پول کروانے میں ناکام رہی ہے وکلاء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ضمنی الیکشن کو دھاندلی سے بچنے کے لئے کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی حکومت کتنی چلے گی؟
?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان امت انسٹی ٹیوٹ کے سکیرٹری جنرل نے پاکستانیوں میں
مارچ
امریکی ہسپتال کورونا کے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں؛وائٹ ہاؤس کا انتباہ
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں کورونا وباء کا بحران حالیہ دنوں میں اس ملک
دسمبر
پاکستان نے طالبان میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق
جون
امریکی والدین سوشل نیٹ ورک کے استعمال کی وجہ سے اپنے بچوں کے لئےفکرمند
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:نئی تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ نصف والدین کا خیال
مئی
افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی، حکومت پاکستان کی اولین ترجیح
?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی
اکتوبر
غزہ میں خوراک اور ادویات کو ہتھیار بنانا شرم کی بات ہے: قطر
?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی، قطر کے وزیر اعظم
اپریل
شمالی غزہ میں مہاجرین کی واپسی فلسطینی قوم کی فتح ہے:حماس
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شمالی غزہ میں فلسطینی مہاجرین کی
جنوری
نیٹو کی چین کو بلیک میل کرکے مشرقی ایشیا پر اثر انداز ہونے کی کوشش
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: چین کی سرکاری میڈیا چائنہ ڈیلی نے اپنے تازہ ترین اداریے
جون