?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے جب وہ کیسز لڑ رہے ہیں اور وہ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کریں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ خان ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت سابق وزیراعظم کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئیں۔
سماعت کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس توشہ خانہ کے پہلے کیس جیسا ہے، القادر کا کیس اور توشہ خانہ ٹو اعلیٰ عدالتوں میں ختم ہو جائیں گے، القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ 6 تاریخ کو ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ہے لیکن میں ہر کیس لڑوں گا اور وہ یہ پوچھ رہے ہیں مجھے ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے جب میں کیسز لڑ رہا ہوں، اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی، ان لوگوں نے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی اور جن لوگوں نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑی ان کے کیسز معاف کر دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف 2 مطالبات کیے ہیں، 9 مئی اور 26 نومبر کے احتجاج پر جوڈیشل کمیشن بنانے اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، 26 نومبر کے لاتعداد لوگ لاپتا ہیں جب کہ لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بنی گالہ ہاؤس اریسٹ میں نہیں جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
یمن میں اقوام متحدہ کے انسپکٹر نے اسرائیلی جاسوس سافٹ ویئر کو نشانہ بنایا
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسپکٹر جنرل برائے یمن کمال الجندوبی کے
دسمبر
اسرائیلی فوج بدترین حالت میں
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: محفوظ جنرل اسحاق بریک نے عبرانی میڈیا میں شائع ہونے والے
مئی
بھارت تعاون کرے تو ’مخصوص افراد‘ کی حوالگی پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، بلاول بھٹو
?️ 5 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ
جولائی
امریکہ کے ساتھ معاہدے میں کوئی حفاظتی ضمانتیں شامل نہیں ہیں: زیلنسکی
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں یوکرین کے
فروری
سوئٹزرلینڈ میں فلسطینی شہریوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی صورتحال
مارچ
صیہونی دشمن کے خلاف متعدد کارروائیوں میں حصہ لینے والا فلسطینی قیدی
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:سلیم حجہ، جو 15 سال کی عمر سے ہی حماس
اپریل
ٹوکیو کھیلوں کے دوران 450 ملین سائبر حملے
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے منتظمین نے اس موسم گرما میں
اکتوبر
یورپ عرب ممالک میں نئے تجارتی شراکت داروں کی تلاش میں
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: Kronen Zeitung اخبار نے اطلاع دی ہے کہ نئے امریکی
اپریل