?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران ویڈیو لنک پر درخواست گزاروں کی عدم پیشی پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
میڈیا کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل جواب جمع کروائیں کہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔
یاد رہے کہ آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے دونوں کی آن لائن حاضری لگوانے کی ہدایت کی تھی، حکم کی عدم تعمیل پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان، آمنہ علی ایڈووکیٹ اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔
جج طاہر عباس سپرا نے پولیس کو ہدایت دی کہ جیل حکام سے بات کریں اور بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی آن لائن حاضری لگوائیں۔
وکیل سردار مصروف خان نے دلائل دیے کہ آج حاضری لگوا لیں لیکن بحث اگلی سماعت پر کریں گے جس پر جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ اگر آج حاضری ہوئی تو بحث بھی آج کرنی ہوگی۔
وکیل نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر آج پیش نہیں ہوسکتے ہیں کیونکہ اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات کی آج سماعت ہے۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آج حاضری لگوا لیتے ہیں، اس کے بعد دیکھ لیتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری تک کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا تھا تاہم عدالت کی بار بار ہدایت کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہیں لگوائی گئی۔
اس کے بعد عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ویڈیولنک حاضری کا حکم دیا تھا.
عدالت نے ہدایت دی تھی کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری کو یقینی بنائیں، جس کے بعد عدالت نے سماعت 6 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔
اس سے قبل ہونے والی سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر جج نے اظہار برہمی کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
نئی دہلی: کابل میں ہندوستان کے تکنیکی مشن کو سفارت خانے کی سطح پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے
?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ افغانستان
نومبر
اگر یوکرین جنگ کا حل نہ نکلا تو حالات کافی دلچسپ ہوں گے!:ٹرمپ
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر
مئی
ملک بھر میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے
جولائی
سعودی عرب کو لوٹنے کے لیے ایران مخالف امریکی گھسے پٹے دعوے
?️ 5 نومبر 2022سچ خبریں:ایرانی امور امریکہ کے خصوصی نمائندے نے ایک بار پھر ایران
نومبر
اخبار سعودی الریاض میں صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کی جھلکیاں
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی الریاض اخبار نے ایران کے صدارتی انتخابات کے دوسرے دور
جولائی
فلسطینیوں کا اتنا قتل عام کرکے صیہونیوں کو کیا ملا ؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے
جنوری
سعودی ولی عہد انتہائی عقلمند ہیں:ٹرمپ
?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن
مئی
جلبوع جیل میں صہیونیوں کے حفاظتی اقدامات کی چونکا دینے والی تفصیلات
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کی سپر سکیورٹی والی جیل سے
ستمبر