?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل کے حکام نے سابق وزیر اعظم عمران خان ، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت کے دوران آن لائن حاضری نا لگوانے سے متعلق رپورٹ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں جمع کروادی ہے۔
میڈیا کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل سلمان صفدر اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے آغاز میں اڈیالہ جیل حکام نے وڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کی حاضری نہ لگوائے جانے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کے مسئلہ کی وجہ سے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو لنک پر حاضری نہیں لگوائی جاسکتی ہے۔
اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کل عدالتی اسٹاف بھجوا کر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی حاضری لگوائی جائے گی، بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے لیے اڈیالہ جیل جبکہ بشری بی بی کی حاضری کے لیے عدالتی عملہ بنی گالہ جائے گا، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستیں کل سنی جائیں گی۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران ویڈیو لنک پر درخواست گزاروں کی عدم پیشی پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے گزشتہ سماعت پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ویڈیولنک حاضری کا حکم دیا تھا.
عدالت نے ہدایت دی تھی کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری کو یقینی بنائیں، جس کے بعد عدالت نے سماعت 6 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔
اس سے قبل ہونے والی سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر جج نے اظہار برہمی کیا تھا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول ، رمنا ، سیکرٹریٹ ، کوہسار ، اور تھانہ کراچی کمپنی میں 6 مقدمات درج ہیں جبکہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی برکس میں شمولیت کی باضابطہ درخواست
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے TASS نیوز
نومبر
عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے ذریعے پھر سے نشانہ بنانے کا انکشاف
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستانی عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے
اپریل
اسرائیلی پارلیمنٹ میں جنگی بجٹ کی منظوری بجٹ کم بھی ہوسکتا ہے
?️ 13 ستمبر 2025 اسرائیلی پارلیمنٹ میں جنگی بجٹ کی منظوری بجٹ کم بھی ہوسکتا
ستمبر
موجودہ حکومت پر دوست ممالک اعتبار نہیں کرتے،شوکت ترین
?️ 22 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی کے سینیٹر
نومبر
معاشی نظام سود سے پاک کرنے کے حکم کا سپریم کورٹ میں چیلنج
?️ 25 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی شرعی عدالت کے ملک
جون
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
جہانگیر ترین گروپ کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات
?️ 20 مارچ 2022لاہور (سچ خبریں) پی ٹی آئی سے ناراض ہوکر جہانگیر ترین گروپ بنانے والے پی
مارچ
اسرائیلی وفد کو افریقی یونین کے اجلاس میں شرکت سے روکا گیا
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی یونین نے ایتھوپیا کے شہر ادیسابا
فروری