علی امین گنڈا پور کے کالا باغ ڈیم بنانے کی بات سے متفق ہوں، وزیراطلاعات پنجاب

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پہلی بار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی کالا باغ ڈیم بنانے کی بات سے متفق ہوں جب کہ تینوں دریاؤں پر پانی آنے سے تیاری نہ کرتے تو ناقابل تلافی نقصان ہوجاتا۔

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ملتان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب کے خطرات لاحق ہیں، پنجاب حکومت ایک ایک متاثرہ کا گھر بسانے تک ریلیف کا کام جاری رکھے گی۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس وقت سیلاب کی بہت خطرناک صورتحال ہے، ملتان کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں اگر سندھ میں سیلاب آتا ہے تو ہمیں تکلیف ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی کالا باغ ڈیم بنانے کی بات سے متفق ہوں، ہمیں بیٹھ کرفیصلہ کرنا ہوگا، اب تک سیلاب سے 41 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ایک طرف عوام سیلاب کی تباہ کاریوں سے مشکلات کا شکار ہیں تو دوسری طرف ایک مخلوق میں نہ کوئی خدا کا خوف ہے نہ کوئی پاکستانیت ہے جو سیلاب پر پروپیگنڈا کرکے افراتفری پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو خط لکھ کر بہتر لگتا ہے لیکن ان کے مشورے کے بغیر بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اچھا کام کررہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچے کے ڈاکوؤں سمیت ہر ایک کی زندگی اہم ہے وہ باہر آئیں گے تو سرینڈر کریں تو انہیں ساری سہولیات ملیں گی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کبھی کبھی پانی کی اطلاع دے دیتا ہے تینوں دریاؤں پر پانی آنے سے تیاری نہ کرتے تو ناقابل تلافی نقصان ہوجاتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے بیان میں ‏وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائیت کے چکر میں پورے پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فائدے کو پیچھے نہیں دھکیلا جاسکتا، سب کو مطمئن کرکے مستقبل کیلئے کالا باغ ڈیم جیسا منصوبہ بننا چاہیے،صوبوں کے تحفظات ختم کرکے قوم کے فائدے کے لیے کالا باغ ڈیم بنانا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

نیا توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع

?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نئے توشہ

پاکستان اور طالبان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے نتائج پر روس کی تشویش

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: ہندوستانی میڈیا نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی

کیا ریل عملے کی ہڑتال انگلینڈ کو مفلوج کر دے گی؟

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:انگلینڈ کی یونین آف لوکوموٹیو انجینئرز اینڈ فائر مین کے بیان

کیا صیہونی حماس کو روک سکیں گے؟

?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 پر عرب امور کے تجزیہ

ڈونیٹسک میں کیمیکل پلانٹ کے قریب خوفناک دھماکہ

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:   مقامی میڈیا نے ہفتے کی شام مشرقی یوکرین میں خود

ایران کے خلاف عرب نیٹو کی تشکیل مضحکہ خیز

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:عراق کے ایک فوجی ماہر نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت

امریکی سرکاری ملازمین کی فلسطین کے حامی طلباء تحریک کی حمایت کا اعلان

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے متعدد سرکاری ملازمین نے فلسطین اور غزہ کی

بڑے شیئر ہولڈرز اسرائیل کے اسٹاک ایکسچینج سے اپنی اثاثے کیوں نکال رہے ہیں؟

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: معاشی اخبار "گلوبس” کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے بڑے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے