علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے 22ویں وزیراعلیٰ منتخب

?️

پشاور: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے 22ویں وزیر اعلی منتخب ہوگئے ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس آج صبح 10 بجے شروع ہونا تھا۔

اجلاس شروع ہونے کے بعدوزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوا، اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹ ڈالا۔

علی امین گنڈا پور 90 ووٹ لے کر خیرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔

وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی ایوان مین ارکان کےنعرے لگائے، ارکان کی علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دعا ہے اللہ تعالی میری مدد فرمائے، میں بانی پی ٹی آئی کا شکرگزار ہوں کہ مجھے وزیر اعلی کےلیےنامزد کیا، انشااللہ امیدوں پر پورا اتروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی، لیڈرشپ کےساتھ ظلم ہوا، ایسی فسطائیت پوری دنیا میں نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی بات کرنے پرجیل میں ڈالا گیا ہے، عمران خان نے پاکستان، عوام اور کشمیر کی بات کی،مگر ہم انتقامی کارروائی نہیں چاہتے، نہیں چاہتےجو آج ہمارا ساتھ ہواکل کسی اور کےساتھ ہو، ہمارے کارکنوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمارےساتھ جو ظلم ہوا اس کا ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسا نظام چاہتا ہوں کہ کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے سکے، میں چاہتا ہوں ہماری مائیں ،بہنیں، بیٹیاں محفوظ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے آزاد حیثیت میں وزیراعلیٰ بننے کا دکھ ہے، ہم حق لینا جانتے ہیں اور چھیننا بھی جانتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ ملک میں مہنگائی کا راج ہے، پوری قوم جان گئی ہے کہ اصل سلیکٹڈ کون ہے، یہ باہر سے آتے ہیں اور پیسہ چوری کرتے ہیں۔

نومنتخب وزیراعلی نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونےکا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے، پوری دنیا نے کہا الیکشن شفاف نہیں ہوئے۔

گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے سپیکر جبکہ ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئی تھیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی وزیراعظم کی فلسطینیوں کو گولی مارنے کی اجازت

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نے اس حکومت کے فوجیوں کو فلسطینی عوام کو

بلوچستان کے وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تاریخ سامنے آگئی

?️ 17 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا

نابلس کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا:حماس

?️ 12 فروری 2022حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے صیہونیوں کے ہاتھوں نابلس میں

امریکہ میں انتخابی نظام اور جمہوریت پر اعتماد میں کمی

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:    اے بی سی نیوزچینل نے جمعہ کو ماہرین کی

اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی اسٹریٹجک برتری

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کا شمالی محاذ میں داخل ہونا اور حزب اللہ

اسرائیل نے حملہ کرکے زیادتی کی، ہم ایران کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ نواز شریف

?️ 16 جون 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز

حماس کی جانب سے جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے معطل

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے کسی

انتخابی عمل کا بائیکاٹ اپوزیشن کا سیاسی فیصلہ ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی

?️ 9 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے