?️
لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی جانب سے صوبے میں مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے صوبائی وزیر نے بتایا ہے کہ عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران صوبے کے 32ماڈل بازاروں میں ہرقسم کی اشیاء پر 10سے 20فیصد خصوصی ڈسکاونٹ دیاجا رہا ہے۔
یہ ڈسکاونٹ 12ربیع الاول یعنی 19 اکتوبر تک صارفین کو ملتا رہے گا۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں قائم 277سہولت بازاروں میں عوام کو اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
وبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کے اضلاع کو درآمدی چینی کی ترسیل بھی شروع ہوچکی ہے۔
درآمدی چینی عام دکانوں ، سہولت و ماڈل بازاروں میں 90روپے فی کلو قیمت کے حساب سے فروخت ہوگی۔ پنجاب حکومت درآمدی چینی پر 24روپے فی کلوکے حساب سے سبسڈی دے رہی ہے، درآمدی چینی کا فائدہ ہرصورت عام صارف کو پہنچایا جائے گا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہر ضلع کیلئے درآمدی چینی کا کوٹہ الاٹ کر دیا گیا ہے۔
لاہور کیلئے درآمدی چینی کا کوٹہ 27ہزار 248میٹرک ٹن ، راولپنڈی کیلئے 13ہزار 238میٹرک ٹن اور فیصل آباد کیلئے 8ہزار52میٹرک ٹن مختص ہے۔ درآمدی چینی کی فروخت مقررہ نرخوں پر یقینی بنانے کیلئے ضلع کی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوجی ریڈیو کا داعش سے وابستہ گروہ کے سرغنہ سے انٹرویو؛ انتشار پھیلانے کی کوشش
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:غزہ کے علاقے رفح میں سرگرم داعش سے وابستہ گروہ
جون
’ذوالفقار بھٹو کا کیس قتل کا ٹرائل نہیں بلکہ ٹرائل کا قتل تھا‘، بھٹو پھانسی ریفرنس پر سماعت
?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی
فروری
مسجدالاقصی پر اسرائیل کی نئی پابندیوں پر شیخ عکرمہ کا رد عمل
?️ 27 فروری 2026مسجدالاقصی پر اسرائیل کی نئی پابندیوں پر شیخ عکرمہ کا رد عمل
فروری
روس کا یوکرین کو الٹی میٹم
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کو
دسمبر
مغربی کنارے میں شہادت طلبانہ کاروائی
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: حوارہ میں ایک فلسطینی نوجوان کی کار نے صہیونی کار
ستمبر
78 فیصد امریکی ایران کے ساتھ جنگ کے فوری خاتمے کے خواہاں ہیں؛امریکی نیوز ایجنسی کا سروے
?️ 22 جون 2026سچ خبریں:امریکی نیوز ایجنسی سی بی ایس کے سروے کے مطابق ۷۸
جون
وزیراعلیٰ سندھ کا ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے کچے کےعلاقے میں انٹرنیٹ کی معطلی کا حکم
?️ 14 ستمبر 2023سندھ:(سچ خبریں) سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کچے
ستمبر
مراکش اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئےتعلقات کی وجہ کیا ہے ؟
?️ 17 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکہ، مغرب اور صیہونی حکومت کے مشترکہ بیان میں اعلان
ستمبر