?️
لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سموگ پر قابو پانے کے لئے متعلقہ محکموں اور اداروں کو موثر اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وہ آج وزیر اعلی آفس میں سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے سموگ پر قابو پانے کے لئے اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کروں گا-انہوں نے ہدایت کی کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف موثر انداز میں بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے-
ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف قانون کے تحت ایکشن لیا جائے اور ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کو سیل کر کے جرمانے بھی کئے جائیں -انہوں نے کہا کہ شہر میں رو زانہ کی بنیاد پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں -وزیر اعلی عثمان بزدار نے الیکٹرک بسوں کی خریداری سے متعلقہ امور میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے حوالے سے جلد ازجلد حتمی پلان پیش کیا جائے -انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف بھرپورکارروائی کی جائے-محکمہ تحفظ ماحول، زراعت، صنعت،ٹرانسپورٹ اورانتظامیہ کے افسران فیلڈ میں جا کر انسدادسموگ اقدامات کی خود مانیٹرنگ کریں۔
پنجاب میں انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سموگ کو آفت قرار دیاگیا ہے۔ کوڑا کرکٹ کو جلانے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی-کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے واقعہ پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی ہو گی-انہوں نے کہا کہ کرشنگ پلانٹس کو اینٹوں کے بھٹوں کی طرح جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا-انہوں نے ہدایت کی کہ کرشنگ پلانٹس کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لئے جامع پلاننگ کی جائے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ دھان کی فصل کی کٹائی کیلئے ہارویسٹرکو ڈیوٹی فری کرنے کی تجویز وفاقی حکومت کو پیش کی جائے گی- پی ڈی ایم اے میں 24/7سموگ مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے – اینٹوں کے بھٹوں کی جیوٹیگنگ مکمل ہو چکی ہے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے سرکاری گاڑیوں کی تعداد میں 50 فیصد تک کمی کی ہدایت کی اور کہا کہ محکموں کے سیکرٹریز گاڑیوں کی تعداد کم کر کے رپورٹ وزیر اعلی آفس جمع کرائیں – انہوں نے کہا کہ لاہور میں 5 اینٹی سموگ سکواڈ تشکیل دیئے ہیں اوراینٹی سموگ سکواڈ کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا – اجلاس میں وزیر اعلی عثمان بزدار کو محکموں کی جانب سے سموگ پر قابو پانے کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی-صوبائی وزیر تحفظ ماحول محمد رضوان، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،کمشنرلاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی رسوائی سے بچنے کی مسلسل کوششیں
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی بدعنوانی کے مقدمات سے
اکتوبر
مغربی کنارے پر صیہونیوں کے وسیع حملے اور فلسطینیوں کی گرفتاریاں
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: مغربی کنارے کے مختلف علاقوں بالخصوص جنین میں فلسطینیوں کے
دسمبر
کیا اسرائیل اپنی مطلوبہ سلامتی حاصل کر سکتا ہے؟صیہونی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک اسرائیلی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ غزہ میں
دسمبر
پی ٹی آئی رہنما نے مولانا فضل الرحمان کے دعوؤں کی تردید کر دی
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا
جولائی
امریکہ یوکرین اور غزہ کی جنگ سے کیا چاہتا ہے؟
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: اگرچہ یوکرین اور غزہ کے بحران الگ الگ ہیں لیکن
نومبر
اڈیالہ جیل میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کرادی گئی
?️ 13 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان
جنوری
غزہ پر بمباری سے ثالثی کی کوششیں ناکام
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور قطر کے وزیر
دسمبر
عراق کے خلاف امریکہ کی سازش
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:ایک باخبر سیاسی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ عراق
جون