?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق آئی جی پنجاب اور ریجنل پولیس افسران (آر پی اوز) کو انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور تمام سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری پنجاب، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی پی پنجاب اور آئی جی پی اسلام آباد کو 25 دسمبر 2023 کو جاری ہونے والی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ جولائی 2022 میں 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کے ساتھ الیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں تمام ریجنل پولیس افسران، ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز)، پنجاب کے علاقائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی اس حوالے سے مطلع کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی اور اٹک، جہلم اور چکوال کے ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اس پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ترجمان جے یو آئی نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری انکوائری کرائی جائے اور یہ بتایا جائے کہ ادارے کیونکر اپنی ذمے داری پوری نہیں کررہے کیونکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں صورت حال دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے۔
ایک سینیئر پولیس افسر نے راولپنڈی ڈویژن میں انتہائی حساس اور عام پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی اور تعداد کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی کو حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم یہ عمل جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے
اگست
اقوام متحدہ اسرائیل کو روکے: لبنان
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی صدر نے UNFIL کے کمانڈر کے ساتھ ملاقات میں کہا
فروری
طالبان کی ملک میں موجودگی کا دعویٰ، بیرسٹر سیف کا خواجہ آصف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اور طالبان مذاکرات
مارچ
یمنی تنازعہ کے سلسلہ میں ایران کا بیان
?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:ایران کی وزارت خارجہ نےیمن کے خلاف سعودی عرب اور اس
مارچ
جولانی: ٹرمپ کا فیصلہ تاریخی تھا
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ ابو محمد جولانی کے
مئی
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف طاقت کا استعمال
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں
جولائی
امریکہ اور یورپ میں اسرائیل کا زوال؛ صیہونیوں سے دنیا نفرت کیسے ہوئی؟
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے بعد صیہونی حکومت کے حقیقی اور وحشی
ستمبر
کیا چین کا خطرہ حقیقی اور قریب الوقوع ہے ؟
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا ہے کہ
مئی