?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گر کر 15 مہینے کی کم ترین سطح پر آ گئیں جبکہ کریڈٹ سوئس نے عالمی منڈیوں کو خوف زدہ اور چین میں تیل کی طلب میں بحالی کی امیدوں کے اثر کو ختم کر دیا۔
کریڈٹ سوئس کے سب سے بڑے سرمایہ کار سعودی نیشل بینک کی جانب سے کہا گیا کہ وہ کریڈٹ سوئس کی مزید مالی معاونت فراہم نہیں کرسکتے جس کے بعد پرسکون اور استحکام کی طرف واپسی کے ابتدائی آثار معدوم ہو گئے۔
برینٹ کروڈ آئل 3.20 ڈالر یا 4.1 فیصد کمی کے بعد 74.25 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے جو دسمبر 2021 کے بعد کی کم ترین سطح ہے اس وقت خام تیل 74.01 ڈالر کا تھا۔
اسی طرح امریکا ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل (ڈبلیو ٹی آئی) 2.86 ڈالر یا 4 فیصد کمی کے بعد 68.47 ڈالر پر آ گیا ہے، یہ بھی دسمبر 2021 کے بعد کم ترین سطح پر ہے۔
بروکریج اونڈا کے کریگ ایرلم نے کہا کہ آؤٹ لک اچانک انتہائی غیر یقینی کے سبب مختصر مدت میں تیل کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس کے برعکس گزشتہ روز (15 مارچ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اور پیٹرول فی لیٹر 5 روپے ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 13 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔
فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان مزاحمت کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن: نصراللہ
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:سید حسن نصر اللہ نے حزب اللہ کے یوم شہداء کے
نومبر
مغربی کنارہ وسیع بغاوت کے دہانے پر
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے
اگست
موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم نے بل گیٹس کو خط لکھ دیا
?️ 11 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسوفٹ کمپنی
اپریل
افغانستان سے متعلق فیصلے ہم سے پوچھ کر نہیں ہوئے: فواد چوہدری
?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
اگست
صیہونی حکومت کی ایلون مسک کو دھمکی!
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی افواج کے محدود زمینی آپریشن
اکتوبر
سی آئی اے ڈائریکٹر کے سعودی عرب خفیہ دورے کا راز کیا تھا؟
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: گزشتہ ماہ، علاقائی دورے کے ایک حصے کے طور پر،
مئی
عدم اعتماد کی تحریک ایک بین الاقوامی سازش تھی:فواد چوہدری
?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان
اپریل
نیٹو میں شمولیت کے لئے ترکی کے ساتھ سویڈن اور فن لینڈ کے تنازعات کا تجزیہ
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے ساتھ ہی
جنوری