?️
پشاور: (سچ خبریں) عالمی بینک (ڈبلیو بی) نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد خیبر پختونخوا (کے پی) میں سماجی خدمات، مارکیٹوں اور ملازمتوں تک رسائی میں مدد فراہم کرنے والے 2 منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق بین الاقوامی قرض دہندہ نے خیبر پختونخوا رورل ایکسیسیبلٹی پروجیکٹ (کے پی آر اے پی) کے لیے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ اور خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ پراجیکٹ (کائٹ) کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ بھی فراہم کی۔
اس اقدام سے دونوں منصوبوں کو صحت، تعلیم کی خدمات، مارکیٹوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنانے میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی، اور صوبے میں قدرتی آفات سے نمٹنے میں لچک کو تقویت ملے گی۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجی بینہاسین نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اہم دیہی سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور آفات کی تیاری میں اضافہ کرکے، کے پی آر اے پی اور کائٹ منصوبے نہ صرف صحت اور تعلیم جیسی ضروری خدمات تک رسائی کو بہتر بنا رہے ہیں، بلکہ ماحولیات، معاشی لچک کو فروغ دے رہے ہیں اور مقامی برادریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی آر اے پی کے لے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ دیہی سڑکوں کو اپ گریڈ اور بحالی کے ذریعے محفوظ اور ماحولیات کے مطابق لچک دار سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرے گی، اس طرح اسکولوں، صحت کی سہولتوں اور مارکیٹوں سمیت خدمات تک رسائی کو بہتر بنائے گی۔
یہ منصوبہ لڑکیوں کے لیے اسکول تک محفوظ اور سستی نقل و حمل میں بھی مدد کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر تقریباً 17 لاکھ 60 ہزار افراد اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔
منصوبے کی ٹاسک ٹیم کے رہنما محمد بلال پراچہ نے کہا کہ یہ اضافی مالی اعانت ملک اور اس کے صوبوں کے ترقیاتی اہداف کی حمایت کے لیے عالمی بینک کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، یہ منصوبہ ضروری خدمات اور معاشی مواقع تک رسائی کو بڑھا کر صوبے میں لوگوں، خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔
کائیٹ منصوبے کے لیے 30 ملین ڈالر کی اضافی مالی اعانت سے دو سڑکوں کی بحالی مکمل کرکے سیاحت کے شعبے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی جس سے صوبے کے آس پاس کے قدیم سیاحتی مقامات تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
اس سے سیاحت کی صنعت اور سرکاری شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے لئے تکنیکی مدد اور صلاحیت سازی میں بھی مدد ملے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اضافی مالی اعانت سے خیبر پختونخوا کی سیاحتی صنعت میں بہتر منزل کے انتظام، ورثے کے تحفظ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے انضمام میں مدد ملے گی۔
منصوبے کی ٹاسک ٹیم مین شامل کرن افضل نے کہا کہ یہ منصوبہ سرکاری اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کے پی میں ذمہ دار سیاحت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
کرن افضل کا کہنا تھا کہ منصوبے کا مقصد سڑکوں اور سیاحوں کے لیے سہولتوں کو بہتر بنانا اور مقامی برادریوں کو سیاحت کی معیشت کی ترقی سے فائدہ اٹھانے کے لیے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی لوگوں کو تربیت ملے گی اور ملک کے ثقافتی ورثے کا تحفظ ہوگا۔
مشہور خبریں۔
87 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد خضر عدنان کی صیہونی جیل میں شہادت
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی جیل میں قید فلسطینی قیدی خضر عدنان 87 روزہ بھوک
مئی
رفح آپریشن کے بارے میں قاہرہ میں اسرائیل کی خفیہ مشاورت کی Axios رپورٹ
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:رپورٹس میں صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور شباک کے
فروری
یورپی یونین نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا
?️ 14 جولائی 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے
جولائی
2,346 زخمی صہیونی فوجی سوروکا اسپتال منتقل
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:سوروکا اسپتال نے اس جمعہ کو اعلان کیا کہ غزہ جنگ
دسمبر
قومی اسمبلی کے ارکان نے اپنے اپنے حلقوں کا رخ کیا
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہوتے ہی
ستمبر
یوکرین کے وزیر دفاع کی غلطی ایک میزائل ڈپو کی تباہی کا سبب بنی
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:روسی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ملکی فوج نے یوکرائنی وزیر
مئی
عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی: اسد عمر
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ
جنوری
صیہونی مزدور یونین کا نیتن یاہو سے مطالبہ
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی ورکرز یونین کے سربراہ نے 7 اکتوبر کے آپریشن
فروری