?️
اسلام آباد (سچ خبریں) افغان تنازع کے حل کے لئے پاکستان نے عالمی برادری پر روز دیا ہے اس سلسلے میں عالمی برادری کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا تاہم پاکستان افغانستان میں امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گااور افغانستان کےسیاسی حل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھےگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں رونماہونےوالی صورتحال کودیکھ رہےہیں، تمام افغان رہنماؤں کاملکردائمی امن واستحکام کی راہ ہموار کرنا ناگزیر ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان تنازع کےحل کیلئےعالمی برادری کومشترکہ کرداراداکرناہوگا، پاکستان نےافغانستان میں استحکام کیلئےہمیشہ سیاسی تصفیےپرزوردیا ہے ، پاکستان افغانستان میں امن کیلئےتعمیری کرداراداکرتارہےگا،دفترخارجہ
ترجمان نے مزید کہا کہ امید ہے ہماری کوششوں سے افغانستان میں امن،پائیدارترقی میں مدد ملے گی۔گذشتہ روز پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افغانستان کی صورتحال پرگہری نظرہے، پاکستان افغانستان کےسیاسی حل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھےگا اور امیدہے تمام افغان فریق سیاسی بحران کوحل کرنےکیلئےملکرکام کریں گے۔
ترجمان نے مزید کہا تھا کہ کابل میں پاکستان کا سفارتخانہ، پاکستانیوں،افغان شہریوں کومدد سمیت بین الاقوامی برادری کوپی آئی اےکےتعاون کیلئےضروری مددفراہم کررہاہے جبکہ سفارتی عملے،اقوام متحدہ کی ایجنسیوں ، بین الاقوامی تنظیمیں،میڈیا کیلئے ویزامعاملات کوآسان بنایاگیاہے اور وزارت داخلہ میں ایک خصوصی بین الوزارتی سیل قائم کیاگیاہے۔


مشہور خبریں۔
کیا صیہونی حماس کو روک سکیں گے؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 پر عرب امور کے تجزیہ
اگست
بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئیں
?️ 10 مارچ 2021بنگال (سچ خبریں) بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے
مارچ
نائن الیون حملے کی بیسویں برسی کے موقع پر سعودی عرب کے خلاف شکایت کا سنگین مرحلہ
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:جیسے جیسے نائن الیون کے دہشت گردانہ حملے کی بیسویں برسی
جولائی
ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر فیصلہ سنا دیا
?️ 10 مارچ 2021اسلام آبا (سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس
مارچ
امریکہ کی جانب سے افغان صدر سے استعفی کا مطالبہ کرنے کے بارے میں متضاد میڈیا رپورٹس
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:افغان نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی وزیر دفاع
اگست
وزیراعظم نے بلوچستان میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی
?️ 7 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) بلوچستان میں نارش اور برفباری سے کئی اضلاع
جنوری
عمران خان نے کہا ہے ان سے بات کی جائے جن سے ٹرمپ بات کررہے ہیں، علیمہ خان
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ
جولائی
غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں: ہیومن رائٹس واچ
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے صیہونی حکومت کو اسلحے کی برآمدات
اپریل