طویل دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں: بابر افتخار

افغانستان میں کسی حکومت ہو، فیصلہ وہاں کے عوام نے کرنا ہے: بابر افتخار

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ دہشت گردپاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، گزشتہ دو دہائیوں سے دہشتگردی کی طویل جنگ کا سامنا رہا، ہم دہشتگردی کی جنگ کو تقریبا ًجیت چکے ہیں۔

تفصیلات کے ساتھ اسلام آباد میں نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، فیسٹیول میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل امیچر فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمیں بنائیں گے، فیسٹیول کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جائے گا۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان نے تقریب میں شرکت کرکے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

بابر افتخار نے کہا کہ نوجوان فلم سازوں، دستاویزی فلموں کے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کوپلیٹ فارم مُہیا کیا گیا، فیسٹیول کی بدولت دنیا میں پاکستانی ثقافت، قومی شناخت اور پاکستان کا اصل تشخص اجاگر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وہ خوش نصیب ملک ہے جس کا 60فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، پھر کیوں نوجوانوں کوپلیٹ فورم فراہم کریں جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیسٹیول کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا تشخص دنیا کے سامنے لایا جاسکے گا، نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول ایسا پلیٹ فورم ہے، جہاں پاکستان کے قابل اور محنتی نوجوانوں نے ایسے تھیم بیسڈ شارٹ فلم بنائی ہیں، نومبر 2020میں ہم نے اس فیسٹیول کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی ، ملک بھر کی 72یونیورسٹیزسے رابطے کیے،فیسٹیول کیلئے برانڈ امیبیسڈر بنائے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی قیدیوں پر صہیونی حکومت کا تشدد

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے صہیونی حکومت کے فلسطینی قیدیوں

ثمینہ پیرزادہ کا نور مقدم قتل کیس کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار

?️ 24 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے نور مقدم قتل

فلسطینی عوام کا حق خود ارادیت ناقابل تردید ہے:عدالتی اعلامیہ

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:غزہ ٹریبونل کے شرکاء نے بوسنیا کے دارالحکومت سارایوو میں فلسطینی

سعودی عرب کے بعد الجولانی کی اگلی منزل کہاں ہے؟

?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: ترک میڈیا نے اعلان کیا کہ ابو محمد الجولانی آنے

پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سندھ اسمبلی کے 12ویں اسپیکر منتخب

?️ 25 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سید اویس قادر 111 ووٹ لے کر

وزیر اعظم نے مہنگائی کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا، شبلی فراز

?️ 7 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے وفاقی وزیر اطلاعات

شامی فوج کا امریکی قافلے کا مقابلہ

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی فوج نے اس ملک کےشمال مغربی صوبے حسکہ میں پانچ

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کر دیا

?️ 3 اپریل 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رمضان المباتک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے