?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ کل قطرکے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان ال ثانی پاکستان آئے، قطری وزیرخارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی اوروزارتِ خارجہ میں مذاکرات ہوئے، قطر نے افغان طالبان کو دوحہ میں سیاسی دفتربنانے کی اجازت دی، قطر بھی ہماری طرح اس بات کو سمجھتا تھا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں، آج اسپین کے وزیرخارجہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں، اسپین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا استحکام ہماری ضرورت ہے، حالیہ دنوں میں بیس سے زائد وزرائے خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال ہوچکا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت ہم سب کا مطمع نظر یہ ہے کہ افغانستان میں امن ہو اوروہاں خوشحالی آئے، افغانستان میں انسانی بحران، افغان شہریوں، خطے اور دنیا کے مفاد میں نہیں ہے، پاکستان اپنے محدود وسائل کے باوجود کوشش کر رہا ہے کہ ہم اپنے افغان بھائیوں کی مدد جاری رکھیں، کل پاکستان کی طرف سے، بذریعہ جہازادویات و خوراک کی شکل میں امداد کابل بھجوائ گئی، زمینی راستے سے بھی ہماری کوشش ہے کہ ان کو ادویات و خوراک بھجوائی جائے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ضروری ہے کہ شرائط عائد کیے بغیر افغانوں کی انسانی بنیادوں پرمعاونت کوجاری رکھا جائے، ماضی میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی، کل ایک جہاز، دو سو افراد کولے کرکابل سے قطرپہنچا، اگر طالبان، عالمی برادری کی توقعات کے قریب آتے ہیں تو وہ اپنے لیے اور اپنے ملک کیلئے آسانی پیدا کریں گے۔
مشہور خبریں۔
امریکی پابندی سے نکلنے کے لیے ترکی کی کوشش
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ان دنوں ترکی برکس گروپ میں شامل ہونے کی بھرپور
ستمبر
آئی جی جیل خانہ جات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا‘ ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ معطل:شرجیل میمن
?️ 3 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے
جون
شام پر قابض دہشتگردوں کے امریکہ کے ساتھ تعلقات؛امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی حکومت کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک
دسمبر
شبوا میں متحدہ عرب امارات سے منسلک فیلڈ آپریشنز روم پر حملہ
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے کہا کہ
فروری
ترکیہ کی بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کے مؤقف کی تائید
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے
مئی
جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا: بزدار
?️ 28 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے
جون
طالبان کا ایران اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا مطالبہ
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان
اگست
افراطی صہیونیوں کے مطابق 5 کیٹس مشن
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کنیسٹ کے ایک انتہائی رکن امیت ہالوی
نومبر