?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے چند لوگ سڑکیں بند کر رہے ہیں جس طرح کی صورتحال بن رہی ہے اس میں گورنر راج کی طرف جا سکتے ہیں۔
رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں مزید کہا کہ حکومت پنجاب میں گورنر راج لگا سکتی ہے،صدر کا گورنر راج لگانے میں کوئی کردار نہیں،صدر کو وزیراعظم کی سفارش پر عمل کرنا ہوگا اگر گورنر راج لگانے کے لیے صدر نہیں راضی ہوا تو قائم مقام صدر آ جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں گورنرراج لگانا چند ہفتوں کی بات ہے۔جہاں یہ حادثہ پیش آیا ہے وہاں پر پندرہ سو لوگ تھے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے دو ٹارگٹ ہیں۔ایک آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنانا اور دوسرا سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کو روکنا۔
سعودی ولی عہد پاکستان آئے گا تو ملک مستحکم ہوگا جو عمران خان نہیں چاہتا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ سے سعودی ولی عہد کا دورہ متاثر ہو سکتا ہے ،عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک ڈوب جائے ۔دوسری جانب سعودی سفارتخانے نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں سعودی پریس اتاشی نایف العتیبی نے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی۔ سعودی سفارتخانے نے کہا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے اہم دورے پر اکیس نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سعودی سکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ خیال رہے سعودی عرب کے ولی عہد اس سے قبل فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اداکار فہد مصطفی کا بھارتی ٹیم پر طنز
?️ 8 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی ٹیم پر نہایت
نومبر
امریکی کانگریس پولیس کی 18 ستمبر کے احتجاجات کے پیش نظر پینٹاگون سے مدد کی اپیل
?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس پولیس نے ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے 18
ستمبر
فلسطین کے جنین شہر پر صیہونی حملہ ؛ متعدد فلسطینی گرفتار
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز مغربی کنارے کے شہر جنین
فروری
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کیلئے آخری موقع دے دیا
?️ 20 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی
مئی
اسٹیبلشمنٹ کب پیچھے ہٹے گی؟؛ رانا ثناء اللہ اور اسد قیصر کی زبانی
?️ 2 جولائی 2024وزیر اعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا
جولائی
حزب اللہ کی 4 اہم خصوصیات
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی کون سی خصوصیات ہیں جن کی بنیاد
اکتوبر
صہیونی عسکریت پسندوں کا مغربی کنارے پر حملہ ؛ آٹھ فلسطینی شہری گرفتار
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی فورسز نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے شہر نابلس
اکتوبر
فرانسیسی سائنسدان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی؛ وجہ؟
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: فرانسیسی حکومت نے ایک فرانسیسی سائنسدان کے سفری پابندی پر افسوس
مارچ