?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی جانب سے مداخلت کے حوالے سے خط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال بہت تشویشناک ہے اور ملک کے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، یہ جمہوریت اور آزاد عدلیہ دونوں کے لیے بہت ضروری ہے۔
ڈان نیوز کے پروگرام ’لائیو ود عادل شاہ زیب‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے اور سویلین کا ٹرائل آرمی کورٹس میں نہیں ہونا چاہیے، اس آئین میں ترمیم کیوں نہیں کرتے جس کی وجہ سے شہریوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال بڑی تشویشناک ہے اور عدلیہ کی آزادی جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر عدلیہ کے ججوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مداخلت کی بات کی ہے، دوسری جانب ایگزیکٹو اتھارٹی اور ان کے نیچے کام کرنے والوں کی مداخلت کا ذکر کافی تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی حقوق کا عدلیہ کے سوا کوئی تحفظ نہیں کر سکتا کیونکہ جب بھی کوئی ادارہ اپنی حدود سے تجاوز کرتا ہے تو عدلیہ ایسے میں چیزوں کو دیکھتی ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے حکمت عملی مرتب کی جانی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں اگر قانون کی حکمرانی برقرار رکھنی ہے، اگر ہم سمجھتے ہیں کہ آئین سب سے بڑا قانون ہے تو اس قانون پر عملدرآمد کون کرے گا، ججز بھی نہی کروا سکیں گے، ایگزیکٹو بھی نہیں کر سکے گا، پارلیمنٹ بھی نہ کر سکے تو اس آئین سے قوم اور ملک کو کیا فائدہ حاصل ہو گا۔
نیئر بخاری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، یہ جمہوریت اور آزاد دونوں کے لیے بہت ضروری ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط چیف جسٹس سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو لکھنا چاہیے تھا جو اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی کی سفارشات کرتی ہے اور ساتھ میں یہ خط ججز کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو لکھنا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد ججز کی تعیناتی کے لیے سپریم جوڈیشل کمیشن نام بھیجتا ہے اور جوڈیشل کمیشن کو بھیجے گئے ناموں کی منظوری پارلیمانی کمیٹی دیتی ہے۔


مشہور خبریں۔
کانگریس کو ریپبلکن نمائندے کے اسلامو فوبیا پر مبنی بیان کی مذمت کرنی چاہیے: الہان عمر
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس میں مسلم نمائندے الہان عمر کا کہنا ہے کہ
دسمبر
شامی فوج نے النصرہ دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: شام میں ترکی اور مغرب کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں
نومبر
شہباز شریف کی تیل اور گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد
?️ 1 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ناشپا بلاک میں تیل
جنوری
ٹرمپ نے امریکی شہروں میں میرینز بھیجنے کی دھمکی دی
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ
نومبر
آنروا کے خلاف صیہونی جنگ
?️ 22 جنوری 2026سچ خبریں:بین الاقوامی قانون کے ممتاز استاد نے آنروا کے خلاف اسرائیل
جنوری
اسلام آباد: سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 28 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی مطیع
نومبر
شام کے خلاف ایک بار پھر صیہونی جارحیت
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح شام کے دارالحکومت
جولائی
نسلہ ٹاور کو رہائشیوں نے خالی کردیا
?️ 1 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاورکو مکینوں نے
نومبر