?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ٹک ٹاک دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والی ایپلی کیشن بن چکی ہے اور ساتھ ہی اس ایپ کو امریکا اور بھارت سمیت دیگر ممالک قومی سلامتی کے لیے خطرہ بھی قرار دے چکے ہیں۔تاہم صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا۔
مناسب اور فحش مواد کی وجہ سے وقتاً فوقتاً پاکستان میں پابندی کے عتاب میں رہنے والی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا۔حیران کن طور پر دنیا کے متعدد ممالک میں فحش اور نامناسب مواد کی وجہ سے وقتاً فوقتاً پابندی کا سامنا کرنے والی ایپ پر پاکستان کے صدرسے قبل بھی متعدد ممالک کے سربراہان اور وزرائے اعظم کے اکاؤنٹ بنے ہوئے ہیں۔
صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صدر مملکت کے ٹک ٹاک کی پہلی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریاستی سربراہ کے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کے اکاؤنٹ کی تصدیق کی گئی۔ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ نئی نسل کو مثبت رجحانات کی جانب راغب کرنے کے لیے صدر مملکت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پیغامات جاری کیے جائیں گے۔
ساتھ ہی صدر مملکت کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں وہ نئی نسل کو وطن سے محبت کرنے کا پیغام دیتے دکھائی دیے۔ویڈیو میں صدر مملکت عارف علوی صاحب نے نئی نسل کو پیغام دیا کہ وہ اس ملک کے ایسے خواب دیکھنے والے شخص ہیں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہے ہیں، ان کے لیے پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کر رہا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں نوجوانوں کو کہا کہ وہ مثبت تبدیلی کے ساتھ آگے بڑھیں اور وطن کی تعمیر کریں، اس کی ترقی میں کردار ادا کریں۔صدر مملکت کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنائے جانے پر کئی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اب مذکورہ ایپ کو پاکستان میں بند نہیں کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
شام کے متعدد شہروں میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف مظاہرے
?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے شمالی شہروں الحسکہ اور قمیشلی کے باشندوں نے امریکی
جنوری
بھارت پر امریکہ کا جوا
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:چین کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی دہلی واشنگٹن کا ساتھ
مئی
اگر ضرورت پڑی تو روس کی داخلی سرحدوں کو نشانہ بنائیں گے: یوکرائن
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے ایک اہلکار نے بدھ کو اعلان کیا کہ
ستمبر
حمیمہ ملک شادی کی بےبنیاد خبریں سن کر آپے سے باہر ہوگئیں
?️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک سوشل میڈیا پر اپنی شادی
جنوری
تحریر الشام کی اپنی شبیہہ بہتر بنانے کی ناکام کوشش
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:لبنانی ویب سائٹ النشرہ نے ایک رپورٹ میں تحریر الشام کے
دسمبر
غزہ کی گیس پر صیہونی حکومت کی نظریں
?️ 18 نومبر 2023Felicity Arbuthnot ایک آزاد صحافی ہے جس نے 10 سال پہلے لکھا
نومبر
سینیٹ قررارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، مریم اورنگزیب
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وفاقی وزیر مریم
جنوری
اسرائیل کی ممکنہ جنگ کی تیاری؛ 400000 ریزرو فوجیوں کی بھرتی کا امکان
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بنیامین نیتن یاہو
مارچ