صدر مملکت عارف علوی اپنی آئینی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدرمملکت عارف علوی نے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا،عمران خان نے اگر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت میں صدرمملکت کو استعفیٰ دینے کیلئے کہا تو پھر عارف علوی اپنے منصب سے ازخود مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں لیکن فی الحال وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

ایکسپریس نیوز نے پی ٹی آئی کے اہم ترین ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے وزارت عظمیٰ سے برطرف ہونے کے باوجود صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے اور انہوں نے مستعفی ہونے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی معمول کے مطابق اپنے آئینی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی مشاورت میں تاحال عارف علوی کو صدر مملکت کے عہدے پر سے استعفی دلانے کا کوئی معاملہ زیر غور نہیں آیا ، ممکنہ طور پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اگر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت میں صدر مملکت عارف علوی کو استعفی کے لیے کہا تو پھر ڈاکٹر عارف اپنے منصب سے ازخود مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں لیکن فی الحال وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

رپورٹ میں صدر پاکستان کے قریبی حلقوں کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عارف علوی سیاسی حالات کا جائزہ لے رہے ہیں ، وہ اپنی سابقہ سیاسی وابستگی کے مدنظر پی ٹی آئی قیادت کے فیصلے کے مطابق اپنے عہدے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے تاحال وہ بطور صدر اپنے عہدے پرجاری رکھے ہوئے ہیں تاہم اگر ممکنہ وفاقی حکومت نے صدر مملکت کو ہٹانے کے لیے آئینی راستہ اختیار کیا تو پھر وہ حالات کو دیکھ کر مشاورت سے کوئی فیصلہ کریں گے تاہم امکان ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہی نئے وزیراعظم سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوجیوں کے خلاف 10 ممالک میں 50 شکایات درج

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے

عدالتی احکام کے باوجود موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام نہیں ہوا، جسٹس منصور شاہ

?️ 16 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور

پاسپورٹ اب 24 گھنٹے میں حاصل کیا جا سکے گا

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عوام کے لیے بڑی سہولت فراہم کی جارہی

یمنی جزیرہ سقطری میں صیہونی پرچم لہرائے جانے کی کہانی

?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:شوشل میڈیا کے صارفین نے یمن کے جزیرہ سقطری کے پہاڑوں

 لبنان میں پیجر دھماکوں اور ناکام سازش کے ایک سال بعد

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: ہم بہتر ہو گئے ہیں، یہ وہ پیغام ہے جو حزب

عام انتخابات: حکومت کا ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی کی روک تھام کے لیے

سینیٹ انتخابات پر ہوئے معاہدے سے اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں پھر رہی ہیں: چیف جسٹس

?️ 18 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے

وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ پر روس کا رد عمل 

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی سفارت خانے نے سوڈان میں روسی بحری اڈے کی تعمیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے