صدر زرداری سے چینی وفد کی ملاقات، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے کراچی میں چین کے ایک کاروباری وفد نے ملاقات کی اور میڈیکل سٹی کے ساتھ معیشت کے مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گی اہے کہ صدر آصف علی زرادری نے بلاول ہائوس کراچی میں چینی قونصل جنرل یانگ ین ڈونگ کی سربراہی میں آنے والے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی، صدر مملکت نے کہا کہ چینی سرمایہ کار باہمی تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

چینی وفد نے پاکستان میں صحت کی سہولتوں کو جدید بنانے کے لیے میڈیکل سٹی میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا، چینی وفد نے مختلف شعبوں، بالخصوص زراعت، لائیو اسٹاک، توانائی اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ جات میں بھی سرمایہ میں دلچسپی ظاہر کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے چین کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں، جس نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے جیسے بہت سے سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے اس کی مدد کی ہے، ان منصوبوں کو پاکستان کی معیشت کے لیے ’لائف لائن‘ قرار دیا گیا تھا۔

اس سے قبل عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چین 29 ارب ڈالر کے ساتھ پاکستان کو سب سے زیادہ قرض دینے والا ملک ہے، پاکستان کے مجموعی قرض میں چینی قرضوں کا حصہ 22 فیصد ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے دونوں ملکوں کے مابین تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کار کراچی کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ بھی روابط بڑھائیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین دہائیوں سے انتہائی قریبی دوست ہیں، گوادر پورٹ کی ترقی میں میرا وژن یہ تھا کہ علاقائی تجارت کو فروغ دیا جائے، یہ اقتصادی مرکز نہ صرف علاقائی تجارت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ خطے کے ممالک کے مابین تجارتی تعاون کے فروغ کا سبب بھی بنے گا۔

صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں چینی زبان کے کورسز کے اجرا پر بھی روشنی ڈالی جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ اور معاون خصوصی برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر بھی شریک ہوئے۔

صدر آصف علی زرداری نے چینی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی اور ان کی معاونت کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

مشہور خبریں۔

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی کا سلسلہ جاری، 61 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور

🗓️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تاریخی

کیا تل ابیب خطے میں ایران کے خلاف اتحاد بنانے میں کامیاب ہو جائے گا؟

🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:   جیسا کہ جولائی کے وسط میں امریکی صدر جو بائیڈن

شہید الضعیف کی ایک دلچسپ کہانی

🗓️ 2 فروری 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر

قیدیوں کے معاملے پر نیتن یاہو کی سازش ناکام 

🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں فلسطینی

ای وی ایم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کر سکتے: شبلی فراز

🗓️ 11 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا

عراق ڈالر کے بحران کی اصل وجہ خود امریکہ ہے:عراقی سیاستدان

🗓️ 5 فروری 2023سچ خبریں:عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ

فلسطینیوں کی حامی بین الاقوامی طلباء تحریک کہاں تک پہنچ چکی ہے؟

🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: وینزویلا میں ہزاروں طلباء نے فلسطینی عوام کی حمایت میں

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ  سینیٹ میں پہنچ گیا

🗓️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اب سینیٹ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے