🗓️
کراچی(سچ خبریں) صدر مملکت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کی معاشی خودمختاری کو بہتر بنانے کے لیے جامع پالیسی کا اجرا کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی پالیسی کا اجرا پی ڈبلیو ڈی کو درپیش مشکلات کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی پالیسی کا اجرا کیا۔اس پالیسی کا مقصد بینکاری خدمات تک رسائی اور بینک ملازمین کی حیثیت سے معذور افراد کی شمولیت ان کی معاشی خودمختاری کو بہتر بنائے گی۔بینکوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے معذور افراد کی زندگیوں کو بہتر کرنے کی پالیسی تیار کی گئی ہے۔
اس تناظر میں اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے تحت اب بینکوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پی ڈبلیو ڈی کو مالی نیٹ شامل کرنے کے لیے حکمت عملی کے فریم ورک کو منظور کرنے کی ضرورت ہے جبکہ انتظامیہ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔
پالیسی فریم ورک کے تحت بینک جسمانی طور پر معذور، ضعف معذور اور سماعت یا بصارت سے محروم سمیت تمام قسم کے پی ڈبلیو ڈیز کی خصوصی ضروریات کو پورا کرنے کی خدمات فراہم کی جائے گی۔بینکوں سے کہا گیا کہ ضروری فارمز اور دستاویزات کی دستیابی کو یقینی بنائیں، سائن لینگویج کی ترجمانی کی سروس فراہم کریں اور تمام شاخوں اور اے ٹی ایمز میں داخلے کے لیے ریمپ تعمیر کریں۔
پالیسی میں شامل ایک شق بینکوں سے تقاضہ کرتی ہے وہ پی ڈبلیو ڈی کے لیے مقرر کردہ جاب کوٹہ کو پورا کریں۔خواتین پی ڈبلیو ڈیز کی حوصلہ افزائی کے لیے بینکوں میں پی ڈبلیو ڈیز کی ملازمت کا کوٹہ کم از کم 25 فیصد حصہ بنایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک، 18 اہلکار شہید
🗓️ 1 فروری 2025ضلع قلات: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں
فروری
اظہار رائے کی آزادی جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے شرط ہے، سفیر یورپی یونین
🗓️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین نے پاکستان کو خبردار کیا ہے
جنوری
سعودی عرب کے ایک مبلغ کے خاندان والوں پر سفری پابندی
🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی حکام غیر قانونی طور پر ممتاز اسلامی مبلغ سلمان العودہ
مئی
میٹا کا سوچ کو الفاظ میں تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا جو کہ فیس بک، انسٹاگرام اور
فروری
غزہ کے بارے میں وائٹ ہاؤس کی منافقت کی ایک اور مثال؟
🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے مصر کے صدر کے ساتھ کملہ حرث
دسمبر
رواں سال کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 474 فلسطینی مکانات تباہ
🗓️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے رواں سال
جولائی
پیلوسی کی روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دینے کی حمایت
🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اعلان کیا کہ وہ روس
مئی
ٹرمپ یمن کی دلدل میں پھنس گئے؛نیویارک ٹائمز کی سخت تنقید
🗓️ 28 اپریل 2025سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا
اپریل