?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ججز کا کام صحافیوں سے مختلف نہیں ہے، صحافیوں اور ججز سمیت ہر انسان کے لیے یہی پیغام ہے کہ جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئین کے مطابق معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، ذمہ دارانہ صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے، میڈیا کا بنیادی کام درست معلومات لوگوں تک پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی اس لیے معلومات اکٹھی کرتے ہیں تاکہ آگے لوگوں تک پہنچا سکیں، اس میں کچھ اچھی باتیں سامنے آتی ہیں اور کچھ بری، بری باتیں سامنے آنے کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ آئندہ کے لیے یہ باتیں رک جاتی ہیں، اچھے باتیں سامنے آتی ہیں تو دوسروں کو اچھائی کی جانب بڑھنے کے لیے راغب کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ججز کا کام صحافیوں سے مختلف نہیں ہے، ہم دونوں سچ کی تلاش میں نکلتے ہیں، جج آئین و قانون کے دائرہ کے تحت چلتا ہے، انصاف کے حوالے سے لوگوں کی مختلف رائے ہوتی ہے لیکن سچ سچ ہی رہتا ہے، رائے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے سچ سے کوئی اختلاف نہیں کر سکتا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ صرف کیمرا اٹھا لینے سے یا ٹی وی پر آجانے سے کوئی صحافی نہیں بن جاتا، صحافی وہ ہوتا ہے جو تحقیق کرتا ہے، قرآن مجید اور اس سے پہلے کی مقدس کتابوں میں بھی سچ کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ مومن بزدل یا کنجوس تو ہو سکتا ہے مگر جھوٹا نہیں ہو سکتا، ایک شخص نے آکر حضرت محمد ﷺ سے سوال کیا کہ میں شراب پیتا ہوں، زنا کرتا ہوں اور جھوٹ بولتا ہوں، آپ کی خاطر ایک چیز چھوڑ سکتا ہوں، جواب ملا کہ جھوٹ بولنا چھوڑ دو۔
ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور ججز سمیت ہر انسان کے لیے یہی پیغام ہے کہ جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، ہر موقع پر صرف سچ بولیں۔
سپریم کورٹ کے جج نے مزید کہا کہ جھوٹ بولنا بڑا مشکل کام ہے، اگر آپ جھوٹ بولتے ہیں تو آپ کو یاد رکھنا پڑتا ہے کہ آپ نے کس سے کیا بولا تھا، سچ بولنا کوئی مشکل کام نہیں ہے کیونکہ سچ بول کر یاد نہیں رکھنا پڑتا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج میں حماس کا انٹیلی جنس اثرورسوخ
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ کیکر نے الاقصیٰ طوفان آپریشن
فروری
ملک میں کوئی پاپولر ہو یا ہینڈ سم اسے قانون کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔ طلال چودھری
?️ 26 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
اگست
غزہ کے ہسپتال پر حملے سے سربراہ اقوام متحدہ دہشت زدہ، نگران وزیراعظم کا اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ
?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے
اکتوبر
دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کی معطلی
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: شامی میڈیا نے آج دوپہر جمعہ کو اطلاع دی کہ
جون
اسرائیل گرنےکی کگار پر
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار نے اپنے ایک مضمون میں بنجمن نیتن یاہو کی
مارچ
عالمی برادری کو طالبان کی مدد کرنی چاہیے
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان
اگست
نیتن یاہو اپنی سیاسی بقا کے لیے کہاں تک گِر سکتے ہیں؟ سینیگال کے وزیر اعظم کی زبانی
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: سینیگال کے وزیر اعظم عثمان سونکو نے اسرائیل کے وزیر
ستمبر
ناسا نے سب سے خطرناک سیارے کے زمین سے نہ ٹکرانے کی نویدسنا دی
?️ 29 مارچ 2021نیویارک(سچ خبریں) خلائی ادارے کی جانب سے سنہ 2004 میں اپوفس کو
مارچ