🗓️
سندھ (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اپنے بیان میں دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں ضروری سہولیات فوری دینےاور انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کی ہرممکن مدد کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔
خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیر زمین گزرنے والے سیوریج کے نالے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں نجی بینک کی عمارت تباہ ہوگئی ہے۔دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔شیرشاہ پولیس کے مطابق واقعہ شیر شاہ کے علاقے پراچہ چوک کے قریب پیش آیا۔سیوریج کے نالے میں دھماکے سے نالے کی چھت دور جا گری۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی واقع نجی بینک کی عمارت بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
دھماکے کی وجہ سے متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ملبے تلے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ۔ٹرامہ سینٹر سیول اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے واقعے کے نتیجے میں آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا ہے دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی ہسپتال لائے گئے۔چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔کیماڑی ڈسٹرکٹ پولیس نے واقعے میں تخریب کاری اور دہشت گردی کے عنصر کو رد کر دیا ہے ۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ حاثاتی طور پر پیش آیا۔
مشہور خبریں۔
امریکی قانون سازوں کا بائیڈن کو ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کے بارے میں انتباہ
🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس میں ریپبلکن قانون سازوں کے ایک گروپ نے اس
دسمبر
نیتن یاہو اور اس کے اتحادیوں کی صرف 4 ماہ میں 6 بڑی شکست
🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Ma’ariv کی طرف سے شائع ہونے والے تازہ ترین
مئی
امریکی حکام نے غزہ جنگ میں بائیڈن کی منافقانہ پالیسی کا اعتراف کیا
🗓️ 17 فروری 2024سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے موجودہ اور سابق امریکی حکام کے حوالے
فروری
یمنی میزائلوں نے اڑائی اسرائیلیوں کی نیندیں
🗓️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر یمن
دسمبر
پاکستان کے خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط
🗓️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے
ستمبر
مصر اور یو اے ای کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
🗓️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ قاہرہ اور ابوظہبی کے مابین
اپریل
عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیئے
🗓️ 15 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے فلسطینی
مئی
ایمن الظواہری ہم نے مارا: بائیڈن
🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی صبح افغانستان کے
اگست