?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ اداکار عمر شریف کے علاج کے لیے اقدامات اٹھانے کا علان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کا علاج امریکا، جرمنی، سعودی عرب میں ہوسکتا ہے، کل صبح ہی سعودی اور جرمن سفارتخانے سے رابطہ کرکے اقدامات اٹھائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمر شریف ملک کا اثاثہ ہیں، ان کی طبیعت دیکھ کر دل رنجیدہ ہوا، صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ عمر شریف کا پیغام وزیراعظم عمران خان کو کل صبح ہی پہنچادوں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے سوشل میڈیا پر والد سے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن ان کا علاج جاری ہے جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔
جواد عمر نے بتایا تھا کہ والد کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ یادداشت بھی متاثر ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے علاج کا سلسلہ جاری ہے، ان کے ٹھیک ہوتے ہی ویڈیو جاری کروں گا۔جواد عمر کا کہنا تھا کہ والد کے چاہنے والے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔


مشہور خبریں۔
بھارت عالمی دہشتگرد، امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں دہشتگردی کے شواہد ہیں، خواجہ آصف
?️ 13 مئی 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا،
مئی
ایران اور اسرائیل کے معاملے پر وزیر خارجہ ایوان کو آگاہ کریں، علی ظفر
?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے رہنما بیرسٹر علی ظفر
اپریل
بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد
?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی
دسمبر
انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور
?️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے
جنوری
اسرائیل غزہ میں قیدیوں کی رہائی کیوں نہیں چاہتا ؟
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: تین صیہونی فوجی حکام ، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ
مئی
یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری، نیدرلینڈز میں مسجد کو آگ لگادی گئی
?️ 4 اپریل 2021نیدرلینڈز (سچ خبریں) یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری ہے
اپریل
واشنگٹن اور برسلز کی بالادستی کا دور ختم
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی ڈوما کے سربراہ ویچسلاو ویلوڈن نے پیر کو ایک
اکتوبر
ن لیگ کی طرف سے چئیرمین سینیٹ کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز
?️ 18 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ ن نے چئیرمین سینیٹ کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز کر
اپریل