?️
لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے وفاقی وزیر شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پہلے ہی پتہ چل گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے شہباز گل پر حملے کا مکمل منصوبہ بنا رکھا تھا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے شہباز گل کے لاہور ہائیکورٹ جانے سے قبل کیے گئے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’صاف ظاہر ہے کہ شہباز گل پر حملے کی مکمل پلیننگ کی گئی تھی۔حماد اظہر نے یہ بھی لکھا کہ ‘جس طرح جاوید لطیف کے پاکستان مخالف بیان کا ایک ایک لفظ ان کی پارٹی قیادت کے حکم پر پوری تیاری کے ساتھ بولا گیا۔
خیال رہے کہ عدالت میں پیش ہونے سے قبل ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے بتایا تھا کہ انہیں صحافی دوستوں سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے ان پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔
شہباز گل نے کہا کہ اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم ایک تھپڑ کےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک گالی کےجواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے۔ غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے واقعے پر کہا کہ شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ مذمت سے آگے کا ہے۔انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہا کہ ’ لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ مذمت سے آگے کا ہے اس طرح کی حرکتوں سے تلخیاں بڑھیں گی۔
مشہور خبریں۔
کیا بیروت ایئرپورٹ پر اسرائیل کا قبضہ ہے؟عطوان
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:علاقائی امور کے ایک ماہر اور تجزیہ کار نے بیروت
فروری
شامی صدر کا مجرمین اور مخالفین کے لیے اہم اعلان
?️ 3 مئی 2021سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے ایک حکم نامہ جاری کیا
مئی
فلسطین کے بارے میں آیت اللہ خامنہ ای کا موقف؛عربی اخباروں کی سرخیاں
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے گزشتہ نماز جمعہ کے خطبے
اکتوبر
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پریشان! وجہ؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جنہوں نے ہمیشہ صیہونی حکومت
دسمبر
لوگ ابھی بھی مری جانے سے باز نہیں آئے
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ
جنوری
وفاقی بجٹ کی راہ ہموار، حکومت نے پیپلز پارٹی کے چار بڑے مطالبات مان لیے
?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے چار
جون
وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلا غ کی رپورٹ کے مطابق
مئی
ٹرمپ کی رہائش گاہ سے ملنے والی دستاویزات کا سعودی ایٹمی پروگرام میں کیا تعلق ہے؟
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:متعدد امریکی صحافیوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کی رہائش گاہ
اگست