🗓️
کوئٹہ ( سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر کے گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گھریلو صارفین کو سولر پینلز کی فراہم کرنے کا اعلان گوادر کے دورے کے دوران کیا گیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے گوادر میں بجلی کی فراہمی کے لیے فوری طور پر آف گرڈ نظام کا بھی جامع لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کے کام میں تیزی لا کے اسے رواں سال دسمبر میں مکمل کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سولر پینلز وفاقی حکومت کا گوادر کے لوگوں کو تحفہ ہوگا ، گوادر بندرگاہ کو دنیا کی جدید ترین بندرگاہ بنانے کیلئے بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ، متعلقہ محکمے یقینی بنائیں کہ طویل مدتی منصوبوں میں بھی وقت اور لاگت میں جس قدر ہو سکے کمی لائی جائے ، حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کے پیسے کی بچت کرے اور اس کا صحیح استعمال یقینی بنائے ، بلوچستان کے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بلوچستان میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزراء احسن اقبال ، انجنئیر خرم دستگیر ، ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اظفر اور متعلقہ اعلی حکام کی شرکت کی۔ اجلاس میں جیوانی، گوادر، پسنی، اورماڑا، پنجگور اور ایران کے درمیان بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، جس میں ٹرانسمیشن لائنز کے حوالے سے قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبوں کا اجراء کیا جا رہا ہے ، حکام کو بتایا گیا کہ چھ ماہ کے اندر حکومت گوادر کو ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کر سکے گی ، جس سے بجلی کی مجموعی فراہمی 260 میگاواٹ اور کھپت 236 میگاواٹ ہوگی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے کی حمایت کر دی
🗓️ 1 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات سے
مارچ
صیہونی فوج کا ایک بار پھر اپنی نااہلی کا اعلان
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک چینل نے صہیونی فوج کا حوالہ
جون
غیر قانونی تقرری کا کیس: پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 جنوری تک توسیع
🗓️ 21 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں
دسمبر
سید حسن نصراللہ کی دھمکیوں کا صیہونیوں پر اثر؛صیہونی وزیر داخلہ کی زبانی
🗓️ 16 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کے ساتھ
اکتوبر
موصل میں داعش کے ساتھ الحشد الشعبی کی شدید جھڑپ
🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:موصل میں الحشد الشعبی فورسز اور داعش دہشت گرد گروہ کی
ستمبر
کیا اسرائیل کے پاس حماس کو تباہ کرنے کی طاقت نہیں ہے ؟
🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:جرمن میڈیا نے غزہ کی جنگ کے انجام کے بارے میں
دسمبر
اسرائیل کی داخلی سلامتی کونسل کے سربراہ سے پوچھ گچھ
🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اعلان کیا
نومبر
آزادی مارچ کیس ،بانی پی ٹی آئی عمران خان 2 مقدمات میں بری
🗓️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آزادی
مئی