شہباز شریف جدہ پہنچ گئے

🗓️

جدہ:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز جمعہ کو مدینہ منورہ سے ساحلی شہر جدہ پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جدہ آمد پر گورنر مکہ خالد بن فیصل السعود اور سعودی عرب کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مسعدبن محمد العیبان نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم اراکین بھی ہیں جن میں وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ محمد آصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی شامل ہیں۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں اقتصادی و تجارتی روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

اس موقع پر دونوں دوست ممالک باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب برادرانہ تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں جو باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم، قریبی تعاون اور ایک دوسرے کی حمایت کی لازوال روایت پر مبنی ہیں، پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے متولی کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

دوطرفہ تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر قریبی تعاون سے مکمل ہوتے ہیںم، سعودی عرب جموں و کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا بھی رکن ہے۔

سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی ملازمین موجود ہیں جو دونوں ممالک کی ترقی، خوشحالی اور معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، باقاعدگی سے اعلیٰ سطح کے دورے ان تعلقات کی ایک اہم خصوصیت ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم اور وفد نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران دو مرتبہ روزہ رسولﷺ پر حاضری دی، جمعۃ الوداع کی نماز مسجد نبویﷺ میں ادا کی اور ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کے تین روزہ اعلی سطح کے سرکاری دورے پر ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کا حریت لیڈر اشرف صحرائی کے انتقال پر رد عمل کا سامنے آگیا

🗓️ 6 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم  نے بھارتی فوج کی قید میں انتقال کرنے والے

یورپی پارلیمنٹ میں زلزے پر زلزلے

🗓️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں مالی بدعنوانی کی مزید جہتیں سامنے آنے کے

نیا والا پرانے والے سے بھی بدتر

🗓️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:سابق عراقی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ نیا امریکی صدر

اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں:ایران

🗓️ 7 فروری 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر غاصب صیہونی ٹولے کو

فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور

🗓️ 1 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزامات کے

کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟

🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے باشندوں کی جبری ہجرت کی پالیسی

6 ماہ کی بھوک ہڑتال اور 14 سال قید کے بعد فلسطینی قیدی کی رہائی

🗓️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:آج 15 ستمبر کو فلسطینی میڈیا نے صیہونی حکومت کی عوفر

بھارتی امداد واہگہ سرحد سے طورخم پہنچائی جائی گی: عاصم افتخار

🗓️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے بھارتی انسانی امداد کو افغانستان پہنچانے کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے