شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا

اگلے ہفتے منی بجٹ لائیں گے : مشیر خزانہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) شوکت ترین کووزیر اعظم کا مشیر مقرر کیا ہے ان  کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے بطور وفاقی وزیر 16اکتوبر کو ان کی مدت پوری ہوگئی ہے، شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا، شوکت ترین کو مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر کیا گیا ہے ، شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔اس حوالے سے صدر مملکت کی منظوری سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑایا جائے گا ، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر 16اکتوبر کو مدت پوری ہوگئی ہے، شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کرسکیں گے، وہ ای سی سی سمیت دیگرکابینہ کمیٹیوں کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہیں گے۔

شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کیمطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے۔واضح رہے رواں سال اپریل میں حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

دنیا میں عرب ممالک کی فوج کی پوزیشن

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:گلوبل فائر پاور ویب سائٹ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں

صہیونی قیدیوں کا غصہ اور فریاد

?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے گذشتہ

سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی

?️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام

شامی عوام کا تاریک مستقبل

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شامی حکومت کے ترکی، اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ تعلقات اور

وزیر تعلیم نے یونیورسٹیاں کھلونے کے بارے میں اہم اعلان کر دیا

?️ 2 جون 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پر

18 بار عمر قید کی سزا سنائے جانے والے فلسطینی قیدی کی منگنی کی کہانی

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی جیل میں قید 18 بار عمر قید کی سزا

غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد وشمار

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ

پیمرا نے ججز سے متعلق بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی

?️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سپریم کورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے