شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

?️

وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی جس نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

سرکاری خبرایجنسی اے پی پی پی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دتہ خیل میں کارروائی کی اور اس دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فوسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے شہریوں نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پاک فوج کے اقدام کو سراہا۔

سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل 4 مارچ کو بھی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تھی اور اس کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کارروائی کی گئی اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

خیال رہے کہ 27 فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

اس سے قبل 22 فروری کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تھی جہاں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔

ضلع شمالی وزیرستان میں 14 فروری کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ٹیم نے خود پر حملہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے عوام کی حمایت میں ڈبلن سٹی کونسل کی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرایا گیا

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی پرچم ڈبلن سٹی کونسل پر سات روز تک لہرائے گا۔

’ایک شخص نے دوسرے کو کیا کہا، اب سپریم کورٹ اس پر بھی ایکشن لے گی؟‘

?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ  نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت

اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل برائے انسانی امداد نے

ملک کو پرامن بنانے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ علامہ طاہر اشرفی کا مشورہ

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے

امریکہ طالبان پر اپنے مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے: روس

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوٹوف نے کہا کہ امریکہ

میانمار میں فوجی بغاوت؛فوج کا اقتدار پر قبضہ

?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:میانمار کی فوج نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے

امریکی سینیٹر نے ابوعاقلہ کی شہادت سے متعلق صہیونیوں کی رپورٹ کو مسترد کیا

?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں:      ایک امریکی سینیٹر نے الجزیرہ نیوز نیٹ ورک

غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؟

?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے