شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 1 دہشتگرد ہلاک کر دیا

بلوچستان

?️

وزیرستان (سچ خبریں)  شمالی وزیرستان حسو خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 کو گرفتار کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ حسو خیل، میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ اس کے 6 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایسی ہی ایک کارروائی کی گئی تھی۔ پاک فوج کا دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا، دوران آپریشن دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوگئے، پاک فوج نے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں کلیئرنس آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹ گئی، بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوگئے، جام شہادت نوش کرنے والوں میں 25 سالہ سپاہی ضیاء اکرم اور 20 سالہ جوان مصور خان شامل ہیں۔ ضیاء اکرم کا تعلق مظفر آباد اور مصور خان کا تعلق باجوڑ سے ہے۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں فرار ہوتے دہشتگردوں میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف 2 روزہ دورہ پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبے ایئر پورٹ پر پُرتپاک استقبال

?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر

امریکہ یورپ سے اپنے جوہری ہتھیار لے جائے؛ روس کا مطالبہ

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے یورپ میں

آئندہ 48 گھنٹے انتہائی تشویشناک:امریکی میڈیا 

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب

سعودی ولیعہد ایک مہینے سے غائب، ان کی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہونے لگے

?️ 27 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی سرکاری

فرحان اختر دوسری شادی کا جشن منانے کے لئے تیار

?️ 16 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کی

جنگ بندی کی تجویز کے بارے میں لبنانی حکام کے شرایط

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی ایلچی آموس ہاکسٹین کے بیروت کے دورے اور جنگ

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت نزدیک

?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:  عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے تفصیلی انٹرویو میں ایران

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر نیپرا حکام برہم، سی ای او کے الیکٹرک کا جواب مسترد

?️ 22 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) میں عوامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے