شمالی وزیرستان میں دو دہشتگرد ہلاک

وزیرستان

🗓️

راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کلیئرنس آپریشن کیا، کلیئرنس آپریشن کے دوران دونوں دہشت گرد محمد خیل گاؤں سے ویزداسر کی طرف جا رہے تھے، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا پیچھا کرکے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش تودہشت گردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے۔

انقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں بھی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کمانڈر غفورعرف جلیل ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل ، مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا، ہلاک دہشت گرد کمانڈر متعدد دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث تھا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دیشت گرد کمانڈر کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد کے کچھ ساتھی فرار ہوگئے، فراد دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

فوج کی تحویل میں موجود ملزموں کو میسر سہولتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

🗓️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کی تحویل میں موجود ملزموں

کورونا: مزید 104 اموات، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ

🗓️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس  سے ملک میں ہلاکتوں

اسرائیل کو تاریخ کی بدترین سماجی دو قطبی صورتحال کا سامنا 

🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ایک سروے کے نتائج شائع کیے

لبنانی بچوں پر صیہونی جارحیت کے تباہ کن اثرات؛یونیسف کی زبانی

🗓️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:یونیسف نے جنوبی لبنان میں صیہونی ریاست کی جارحیت کے

مریم نفیس کا پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر ردعمل

🗓️ 17 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے پارلیمنٹ

عمران خان تو جیل میں ہیں انہیں پیش کرنا آپ کا کام تھا، شبلی فراز

🗓️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے

ٹرمپ کا یورپی یونین پر تجارتی حملہ

🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمد ہونے والی

تل آویو اور صہیونی فوج کی سنسر شپ میں دھماکے کی آواز سنی گئی

🗓️ 4 اپریل 2022سچ خبریں:  فلسطینی میڈیا نے پیر کی صبح اطلاع دی ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے