شرح سود میں اضافے کے امکان پر ماہرین کی رائے منقسم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) رمضان کے دوران قیمتوں میں اضافے سے اشیائے خوردونوش کی مہنگائی مارچ میں بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے ، اس کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کا امکان مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقرری (جو پہلے حبیب بینک لمیٹڈ کے سی ای او تھے اور نگران حکومت کے دوران فنانس پالیسی میٹنگز میں باقاعدہ شریک تھے) سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کے رویوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس کے بجائے آئندہ مانیٹری پالیسی میں سود کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک 18 مارچ کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گی اور ایک بار پھر اہم اسٹیک ہولڈرز سود کی شرح میں کمی کی امید کر رہے ہیں، جیسا کہ فروری میں پچھلی مانیٹری پالیسی میں ہوا تھا۔

پچھلی مانیٹری پالیسی جنوری میں 28.7 فیصد کی بلند افراط زر کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوئی تھی، جس کی وجہ بجلی، پٹرولیم اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ تھا۔

اس بار رمضان کے دوران اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے شرح سود کم ہونا انتہائی مشکل ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح میں کمی نہیں ہوگی جیسا کہ فروری میں 23.1 فیصد پر آگئی تھی۔

22فیصد سود کی شرح نے پہلے ہی اقتصادی ترقی کو نمایاں طور پر نقصان پہنچایا ہے، مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں مہنگائی کی اوسط شرح 27.96 فیصد رہی جو کہ حکومت کی 21 فیصد کی ابتدائی پیشن گوئی سے زیادہ ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ نے آنے والی مانیٹری پالیسی کے لیے مارکیٹ کی توقعات کا اندازہ لگانے کے لیے مختلف شعبوں میں ایک سروے کیا۔

اس سروے، جس میں فنانسل سروسز جیسا کہ بینک، انشورنس، اور ڈی ایف آئیز کے ساتھ ساتھ نان فنانشل سروسز اور مینوفیکچرنگ سیکٹر جیسا کہ ایکسپلوریشن اور پروڈکشن، سیمنٹ، فرٹیلائزر، اسٹیل، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل شامل تھے، نے شرح سود میں کمی کے امکان کے بارے میں منقسم رائے ظاہر کی۔

تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ہمارا سروے بتاتا ہے کہ 53 فیصد جواب دہندگان توقع کرتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان پالیسی کی شرح کو اس کی موجودہ سطح پر برقرار رکھے گا، جب کہ 47 فیصد شرح میں کمی کی توقع رکھتے ہیں۔

شرح سود میں کمی کی توقع رکھنے والوں میں سے 27 فیصد 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کی توقع کرتے ہیں، 17فیصد 100 بیسز پوائنٹس سے کم کٹوتی کی توقع کرتے ہیں اور 3 فیصد 200 بیسز پوائنٹس کی نمایاں کمی کی توقع کرتے ہیں۔

جب کہ ماہرین میں رائے منقسم ہے، کچھ لوگ مانیٹری پالیسی کمیٹی سے اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، خاص طور پر اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ پاکستان فی الحال آئی ایم ایف کے ایک نئے پروگرام پر بات چیت کر رہا ہے، آئی ایم ایف نے مسلسل سخت مانیٹری پالیسی کے موقف کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

گارڈین کو نیتن یاہو کا کارٹون بنانے پر نوکری سے نکالا

?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگریزی اخبار گارجین کے کارٹونسٹ اسٹیو بیل کو صیہونی حکومت کے

نیتن یاہو عفریت ہے، فلسطینی بدلہ لیں گے: جو بائیڈن کا بیٹا

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے اسرائیلی

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14 اور اہلیہ کو 7 سال قید کی سزا

?️ 17 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے

صیہونی تل ابیب اور حیفا پر ایرانی حملے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟

?️ 16 جون 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونیوں کی جارحیت کے جواب میں شمالی

بھارتی اداکار کا اپنے بارے میں اہم اعتراف

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ اداکار اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے شوہر رنویر

اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کا معاملہ، امریکا کے سابق صدارتی امیدوار نے سینیٹ میں اہم قرارداد پیش کردی

?️ 21 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے دہشت گرد اسرائیل کو کروڑوں

کہا گیا زرعی ٹیکس نہ لگایا تو آئی ایم ایف ٹیم نہیں آئیگی، اور ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا، مراد شاہ

?️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم

?️ 30 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انٹربینک مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کے مقابلے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے