?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صادق سنجرانی کی جیت کے لیے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کرے گی، چیئرمین سینٹ کے لیے حکومت نے صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گیے بیان میں شبلی فراز کا کہناتھا کہ اپوزیشن خرید و فروخت سمیت تمام غیرقانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن غیرقانونی و غیراخلاقی ہتھکنڈوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے غیرقانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سینٹ انتخابات کے معرکہ کے بعد حکومت اپوزیشن کے درمیان سیاسی میدان پرسوں ( 12 مارچ ) جمعہ کو سجے گا۔ جہاں چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لیے حکومت اپوزیشن پارٹیوں نے نمبر گیم پوری کرنے کی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔چیئرمین سینٹ کے لیے حکومت نے صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پچھلے تین سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے حکومت اور ہمارے اتحادیوں کی جانب سے وہ چیئرمین سینیٹ کے اُمیدوار ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے بھی کہا تھا کہ حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی ہی اُمیدوار ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
مصر کے چرچ میں خوفناک آتشزدگی؛41 افراد ہلاک
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:مصری سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کے ایک چرچ میں آگ
اگست
دفتر خارجہ کا کابل میں پاکستانی سفارت خانے سے متعلق اہم بیان
?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے
اگست
وہ شخص جو مسلح فوج کے سامنت اکیلا کھڑا رہا
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں واقع
دسمبر
دو بار محبت کی، پہلی ناکام ہوئی، دانیا انور
?️ 27 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ
نومبر
ٹرمپ کا وینزویلا پر حملہ غنڈہ گردی ہے:علاء مبارک
?️ 4 جنوری 2026 ٹرمپ کا وینزویلا پر حملہ غنڈہ گردی ہے:علاء مبارک مصر کے
بغداد میں امریکی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے آج صبح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے
جنوری
حماس جنگ بندی کیوں نہیں قبول کر رہی ہے؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 کے حوالے سے اہم ترین
جون
صیہونیوں کے ہاتھوں جنوبی نابلس میں 31 فلسطینی زخمی
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی جابرانہ کاروائیوں
فروری