?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سنائی گئی سزا کو معطل کر کے ضمانت پر رہائی حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
میڈیا کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سزا معطلی کی متفرق درخواست دائر کی ہے، سابق وزیر خارجہ کی جانب سے دائر درخواست میں بتایا گیا ہے کہ آفیشل سیکریٹریٹ ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت دی گی سزا میں سازش یا غداری ثابت نہیں ہوسکی ہے، بطور سابق وزیر خارجہ سائفر حفاظت کی زمہ داری میری نہیں بلکہ پرنسپل سیکریٹری کی تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے میں پہلے ہی درخواست گزار کو ضمانت بعد از گرفتاری دی چکی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی دو مرتبہ قانونی نقائص کی وجہ سے ٹرائل کو کالعدم قرار دیا ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے درخواست میں عدالت سے سزا معطل کرکے رہا کرنے کی استدعا کی ہے۔
واضح رہے کہ 30 جنوری کو سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس، دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔
سائفر کیس سفارتی دستاویز سے متعلق ہے جو مبینہ طور پر عمران خان کے قبضے سے غائب ہو گئی تھی، پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ اس سائفر میں عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے امریکا کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی۔
ایف آئی اے کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی ار) میں شاہ محمود قریشی کو نامزد کیا گیا اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات 5 (معلومات کا غلط استعمال) اور 9 کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی سیکشن 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں 7 مارچ 2022 کو اس وقت کے سیکریٹری خارجہ کو واشنگٹن سے سفارتی سائفر موصول ہوا، 5 اکتوبر 2022 کو ایف آئی اے کے شعبہ انسداد دہشت گردی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر اور ان کے معاونین کو سائفر میں موجود معلومات کے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرکے قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے اور ذاتی مفاد کے حصول کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں نامزد کیا گیا تھا۔
مقدمے میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے معاونین خفیہ کلاسیفائیڈ دستاویز کی معلومات غیر مجاز افراد کو فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
سائفر کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ’انہوں نے بنی گالا (عمران خان کی رہائش گاہ) میں 28 مارچ 2022 کو خفیہ اجلاس منعقد کیا تاکہ اپنے مذموم مقصد کی تکمیل کے لیے سائفر کے جزیات کا غلط استعمال کرکے سازش تیار کی جائے‘۔
مقدمے میں کہا گیا کہ ’ملزم عمران خان نے غلط ارادے کے ساتھ اس کے وقت اپنے پرنسپل سیکریٹری محمد اعظم خان کو اس خفیہ اجلاس میں سائفر کا متن قومی سلامتی کی قیمت پر اپنے ذاتی مفاد کے لیے تبدیل کرتے ہوئے منٹس تیار کرنے کی ہدایت کی‘۔
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ وزیراعظم آفس کو بھیجی گئی سائفر کی کاپی اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے جان بوجھ کر غلط ارادے کے ساتھ اپنے پاس رکھی اور وزارت خارجہ امور کو کبھی واپس نہیں کی۔
مزید بتایا گیا کہ ’مذکورہ سائفر (کلاسیفائیڈ خفیہ دستاویز) تاحال غیر قانونی طور پر عمران خان کے قبضے میں ہے، نامزد شخص کی جانب سے سائفر ٹیلی گرام کا غیرمجاز حصول اور غلط استعمال سے ریاست کا پورا سائفر سیکیورٹی نظام اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے خفیہ پیغام رسانی کا طریقہ کار کمپرومائز ہوا ہے‘۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ’ملزم کے اقدامات سے بالواسطہ یا بلاواسطہ بیرونی طاقتوں کو فائدہ پہنچا اور اس سے ریاست پاکستان کو نقصان ہوا۔
ایف آئی اے میں درج مقدمے میں مزید کہا گیا کہ ’مجاز اتھارٹی نے مقدمے کے اندراج کی منظوری دے دی، اسی لیے ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد پولیس اسٹیشن میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشنز 5 اور 9 کے تحت تعزیرات پاکستان کی سیکشن 34 ساتھ مقدمہ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشنل خفیہ معلومات کا غلط استعمال اور سائفر ٹیلی گرام (آفیشل خفیہ دستاویز)کا بدنیتی کے تحت غیرقانونی حصول پر درج کیا گیا ہے اور اعظم خان کا بطور پرنسپل سیکریٹری، سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور دیگر ملوث معاونین کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا‘۔
مشہور خبریں۔
بلڈرز اور ڈویلپرز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کر دی
?️ 26 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک میں کھانے پینے کی اشیاء
نومبر
بارشوں کے بعد بڑے ڈیموں کی سطح میں معمولی بہتری
?️ 6 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مارچ میں گلیشیئرز پگھلنے اور بارشوں سے بہاؤ
اپریل
اسرائیل نے غزہ جنگ میں اپنا کوئی بھی اہداف حاصل نہیں کیا
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:Haaretz اخبار کے مطابق اسرائیل غزہ جنگ میں جو کامیابی ریکارڈ
نومبر
متحدہ عرب امارات کا غزہ کے مستقبل کے بارے میں اسرائیل سے وعدہ
?️ 1 جولائی 2025اسرائیلی حکومت کی بعض سیاسی شخصیات سے اماراتی حکام کی ملاقات کے
جولائی
اسرائیلی فوج میں خواتین کو بھرتی کرنے کا مقصد کیا ہے ؟
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل فرنٹ لائن پر آپریشنل یونٹس میں خواتین کے داخلے
دسمبر
صیہونی چیف ربی کی قابضین کو خوفناک دھمکی
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: بعض سیاسی شخصیات کی جانب سے انتہائی Sephardim رجحان کی
مارچ
اسرائیلی صدر: شن بیٹ چیف کو 7 اکتوبر کو بڑی ناکامی ہوئی تھی
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی صدر نے 7 اکتوبر کے واقعات کے بارے میں
مئی
5 ماہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر وفاق کے اخراجات انتہائی نچلی سطح پر رہنے کا انکشاف
?️ 17 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں
دسمبر