?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور امریکی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں افغانستان میں تیزی سےبدلتی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کیلئے رابطے جاری رکھنے اور افغانستان میں امن ، استحکام اور خوشحالی پراتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاامریکی ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں رہنماؤں میں افغانستان میں تیزی سےبدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےجامع سیاسی تصفیےکی اہمیت پرروشنی ڈالی اور صورتحال میں تبدیلی سمیت تشدد سے بچنے کیلئے پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان عالمی برادری سے پر امن افغانستان کی حمایت پر رابطے میں رہے گا۔
شاہ محمود قریشی نے افغانستان کیساتھ امریکی اقتصادی روابط جاری رکھنا کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کو سفارتی مشن کے انخلا میں سہولت دینے سے متعلق آگاہ کیاگیا۔اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
گذشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے افغان رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہمارا مقصد پرامن، متحد، جمہوری، مستحکم اور خوشحال افغانستان ہے، قوی امید ہے مل کر امن اور مفاہمت کوآگےبڑھاسکتے ہیں، عالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کے لیے لازم ہے کہ وہ تاریخی موقع کا فائدہ اٹھائے، افغان قیادت افغانستان کے جامع سیاسی حل کی راہ ہموار کرے، جامع مذاکرات، افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کا واحد راستہ ہے۔


مشہور خبریں۔
جنت البقیع کا انہدام آل سعود کے وحشیانہ جرائم کا مظہر
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:8 شوال 1344 ہجری کو جنت البقیع میں آل رسول (ص)
مئی
خود انحصاری کسی بھی قوم کی آزادی کی پہچان ہوتی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
?️ 28 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ درست سمت میں
جون
دیا مرزا کے تعریفی کلمات پر پریانکا چوپڑا کا ردعمل
?️ 25 دسمبر 2021ممبئی ( سچ خبریں) بالی ووڈ میں دیسی گرل کی شہرت رکھنے
دسمبر
افغانستان کی زمین پاکستان کےخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہی ہے، جان اچکزئی
?️ 11 دسمبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے
دسمبر
صیہونیوں کی ترک وزیر خارجہ کی توہین
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ کے سفارتی دورہ کے باوجود مقبوضہ فلسطین پہنچنے
مئی
کیا الحشد الشعبی کو ختم کیا جا سکتا ہے؟ عراقی سیاستدان کا بیان
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کی حکومتِ قانون پارٹی کے رہنما نوری المالکی نے الحشد
دسمبر
سرنگ کھودنے کا منصوبہ جنرل قاسم سلیمانی ہی کا تھا:حماس
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے لبنان میں حماس کے نمائندے کے ایک سابقہ
جنوری
آئی ایم ایف سے پہلی قسط لینے کے لئے بجلی کی فیس میں اضافہ
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر
مارچ