🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔
اس موقع پر احمد فرہاد کی اہلیہ کے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت سے کل تک کا وقت دینے کی استدعا کی۔
نمائندہ وزارت دفاع نے عدالت کو بتایا کہ آئی ایس آئی نے کہا کہ ہمارے پاس نہیں ہے، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ تحریری طور پر جواب جمع کرائیں میں وزیر دفاع کو بلاتا ہوں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری دفاع اور ان کے افسر عدالت کو جوابدہ ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع کو جواب جمع کرنے کی ہدایت کر دی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہم نے ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر درج کرکے آپ نے کوئی احسان کیا ہے؟
عدالت نے ریمارکس دیے کہ میں جب فیصلہ دوں گا تو پھر یہ معاملہ گمشدگی سے کہیں اور چلا جائے گا، یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے کہ جب چاہیں کسی کا دروازے توڑ کر بندہ اٹھا لیں، یہ معاملہ اب ختم ہونا چاہیے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ ایک طرف میسج بھیجتے ہیں اور اب کہتے ہیں ہمارے پاس نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ ملک یا تو قانون کے مطابق چلے گا اور یا ایجنسیوں کی طریقے سے۔
سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو کل تین بجے ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا گیا۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت دی کہ درمیان میں مغوی کی بیوی سے کوئی رابطہ نہیں کرنا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سیکٹر کمانڈر کوئی چاند پر نہیں رہ رہا، ان کی حیثیت کیا ہے؟ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو ہدایت دی کہ کل سیکٹر کمانڈر کا بیان قلمبند کرکے آئیں۔
مشہور خبریں۔
چینی کورونا ویکسین کے حوالے سے محققین کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 28 مئی 2021بیجنگ (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی
مئی
آج جسٹس (ر) مظاہر نقوی کیخلاف طلب گواہوں کے بیانات ریکارڈ کریں گے، چیف جسٹس
🗓️ 15 فروری 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس (ریٹائرڈ) مظاہر علی
فروری
شیخ رشید احمد نے بھی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا
🗓️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی
اپریل
(ن)لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی
🗓️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی
دسمبر
مسجد اقصیٰ میں صیہونی انتہا پسند وزیر کے داخلے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
🗓️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے صیہونی حکومت کی داخلی سکیورٹی کے انتہاپسند
اپریل
یمن میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف
🗓️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: ینیٹ عبرانی نیوز سائٹ نے اس حوالے سے ایک خبر
دسمبر
جنگ صیہونی حکومت کے لیے کیسی جا رہی ہے؟
🗓️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف کا اعتراف کیا کہ اسرائیلی
اکتوبر
فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال:امریکی اخبار کا اعتراف
🗓️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ
اپریل