?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے ایک زرعی پلاٹ کی منتقلی کے لیے افسران کی ٹیم کو خلیجی ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے 3 افسران اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ کا ایک افسر پلاٹ کی منتقلی کے سلسلے میں خلیجی ملک جانے کے لیے تیار ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک سابق سفارت کار نے تقریباً 3 دہائی قبل شہزاد ٹاؤن میں ایک پلاٹ خریدا تھا، سرکاری خدمات مکمل کرنے کے بعد وہ اپنے آبائی ملک واپس چلے گئے جہاں بعد میں ان کا انتقال ہوگیا، اب یہ پلاٹ ان کے خاندان کی ملکیت ہے۔
خاندان نے اس پلاٹ کو اسی ملک کے ایک اور شہری کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ پراپرٹی کی منتقلی کروانا چاہتے ہیں، عام طور پر انہیں اسلام آباد میں سی ڈی اے کے دفتر آ کر اپنا بیان ریکارڈ کروانا ہوتا ہے، تاہم ان کی درخواست پر سی ڈی اے نے ایک ٹیم کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انتقال کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔
چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کی منظوری کے بعد ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ نے افسران کو مذکورہ ملک جانے کے لیے این او سی جاری کیا۔
15 جولائی کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن (جو کہ ڈان کے پاس موجود ہے) میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے (مجاز اتھارٹی) نے اتھارٹی کے درج ذیل افسران کو 18 جولائی 2025 کو (ملک کا نام حذف کیا جا رہا ہے) جانے کی اجازت دی ہے تاکہ اسلام آباد کے چک شہزاد میں زرعی پلاٹ کی منتقلی کے عمل کو مکمل کیا جا سکے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ اس ٹیم میں ڈائریکٹر اسٹیٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ اور ایک افسر آئی سی ٹی سے شامل ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ افسران کے سفر، قیام و طعام کے اخراجات متعلقہ ملک کا سفارت خانہ برداشت کرے گا۔
جب اس حوالے سے ایک افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تمام عمل قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ویزوں کے منتظر ہیں، پراپرٹی مینوئل میں ایک شق موجود ہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ پراپرٹی کی منتقلی کے لیے کمیشن تشکیل دے سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کمیشن اکثر اسلام آباد میں مریضوں اور بزرگ افراد کے گھروں میں جا کر ان کا بیان ریکارڈ کرتا ہے، کئی بار ہمارا کمیشن کراچی اور لاہور جیسے دیگر شہروں میں بھی گیا ہے۔
تاہم ایک اور افسر نے کہا کہ سی ڈی اے افسران کا بیرون ملک جا کر پراپرٹی ٹرانسفر کرنا ایک نئی مثال ہو سکتی ہے۔
انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب ہمارے افسران کسی ایسے مقصد کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پٹرول مصنوعات کی قیمت میں11روپے 53 پیسے اضافے کا امکان ہے
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات
نومبر
روس پر پابندیاں امریکہ میں معاشی جمود کا باعث بنیں گی: واشنگٹن پوسٹ
?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ روس کے خلاف
اپریل
سعودی عرب اور ایران کے تعلقات مثبت اور ٹھوس پیش رفت کی راہ پر گامزن
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات کے بارے
دسمبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے
?️ 17 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج گذشتہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ
اپریل
9 مئی سے متعلق ایک اور مقدمہ: لاہور پولیس کو خدیجہ شاہ سے پوچھ گچھ کی اجازت
?️ 22 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پولیس کو فیشن ڈیزائنر
اکتوبر
ٹرمپ کے معاون کا سوشل میڈیا پوسٹ پر تنازع
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی ونس نے ہفتے کے روز
ستمبر
حکومت، عمران خان سے منسوب مضمون کے متعلق برطانوی اشاعتی ادارے کو خط لکھے گی
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ
جنوری
ہواوے کی نووا سیریز کے 4 فونز متعارف
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نووا نے اپنی مقبول
دسمبر