?️
لاہور: (سچ خبریں) محکہ انسداد دہشتگردی پنجاب (سی ٹی ڈی) نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران 12 مشتبہ دہشت گرد گرفتار کیے ہیں، جو مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’ریسرچ اینالیسیس ونگ‘ (را) کے لیے کام کر رہے تھے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ گرفتاریاں حساس اداروں کے تعاون سے عمل میں آئیں، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مشتبہ افراد سے تصاویر، ویڈیوز، ہتھیار اور دھماکا خیز مواد برآمد کر کے مذکورہ شہروں میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کارروائیوں کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ مواد میں حساس مقامات، ایک مذہبی مدرسے کی تصاویر اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی شامل تھیں۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد صوبے میں ’خوف اور مذہبی منافرت‘ پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ان کا ہدف عبادت گاہیں اور دیگر اہم مقامات تھے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، لاہور میں گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد کی شناخت سکھدیپ سنگھ، اعظم، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز کے طور پر کی گئی۔
فیصل آباد میں ایک مشتبہ شخص دانش گرفتار ہوا، جبکہ بہاولپور سے 4 دیگر مبینہ دہشتگردوں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں اس کے بعد عمل میں آئی ہیں، جب سی ٹی ڈی نے ایک فیس بک اکاؤنٹ کی تحقیقات کی تھی، جو مبینہ طور پر بھارت سے دہشت گردی سرگرمیوں کو مربوط کرنے کے لیے چلایا جا رہا تھا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، ان تمام دہشت گردوں کو بھارتی ایجنسی ’را‘ کی جانب سے مالی مدد فراہم کی جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 7 خود ساختہ دھماکا خیز آلات، 2 ڈیٹونیٹرز، 102 فٹ کی سیفٹی فیوز وائر، دھماکا خیز مواد، ہتھیار، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
سی ٹی ڈی پاکستان بھر میں باقاعدگی سے کارروائیاں کرتی ہے تاکہ دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں کی روک تھام اور تحقیقات کی جا سکیں اور انٹیلی جنس حاصل کی جا سکے۔
اگست میں، سی ٹی ڈی سندھ نے ضلع بدین میں ایک شخص کو ہدف بناکر قتل کرنے کے بعد واردات میں را کے ملوث ہونے کا پتہ لگایا تھا، اور اس کیس میں 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں مبینہ طور پر ’را‘ کی مالی معاونت حاصل تھی۔
جون میں، کراچی کے علاقے قائدآباد میں چھاپہ مار کارروائی میں 4 مشتبہ بھارتی ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کو رہا کریں گے: صہیونی اہلکار
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: سی ان ان ٹیلی ویژن چینل نے ایک اسرائیلی اہلکار
جنوری
غزہ جنگ سینئر صیہونی جرنیلوں کے لیے گلے کی ہڈی
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے اعلیٰ فوجی جرنیلوں نے اس حکومت کی
مئی
اسرائیل کی ڈیٹرنٹس پاور میں کمی آئی ہے:صہیونی حکام
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان سے بڑے پیمانے پر راکٹ
اپریل
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے استعفیٰ دے دیا
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے
ستمبر
صدر مملکت ، وزیراعظم کا عید میلادالنبیؐ پر پیغام
?️ 19 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم
اکتوبر
رمضان المبارک میں دکھائے جانے والے خصوصی ڈرامے
?️ 13 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک
مارچ
قطر کا ایران اور امریکہ کے سلسلہ میں اظہار خیال
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے کو دوبارہ
مارچ
اشیا کی برآمدات میں مسلسل چھٹے مہینے اضافہ، فروری میں 17.5 فیصد بڑھیں
?️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں مسلسل 6 مہینے
مارچ