?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے سیکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حملوں میں 15 امن دشمن مارے گئے جبکہ پاک فوج کے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،سیکیورٹی فورسزکسی بھی دہشت گردی کےمقابلےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجگوراورنوشکی میں سیکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے پر خراج تحسین کیا۔وزیر داخلہ نے بتایا دہشت گردوں نے پنجگور اور نوشکی میں رات گئے بڑا حملہ کیا، جسے ہماری عظیم افواج نے ناکام بنادیا، ، نوشکی میں نو اور پنجگور میں چھ امن دشمن مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزکسی بھی دہشت گردی کےمقابلےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، سیکیورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے سکتیں۔
دوسری جانب وزیرمملکت فرخ حبیب نے پنجگوراورنوشکئی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا سکیورٹی فورسزکےبروقت جواب نےدہشت گردوں کےناپاک عزائم ناکام بنادیئے، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ایسے ہی ناکام بناتے رہیں گے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اورسیکیورٹی فورسزمکمل طورپرالرٹ ہیں، قوم جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالوں کوسلام پیش کررہی ہے، شہید پاک فوج کےجوان کےبلنددرجات کےلئےدعاگوہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد کا ترجمان صیہونی فوج کا ترجمان لگتاہے:انصاراللہ
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے رکن نے
دسمبر
امریکہ، ممالک کی خودمختاری کا سب سے بڑا خلاف ورز ہے: چین
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے امریکہ کو
فروری
ایک بار اور صدر بنا دو، شور نہیں کروں گا: ٹرمپ
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس
جون
مأرب کی جنگ آزادی کے سلسلہ میں مغربی ممالک کا حریت انگیز رد عمل
?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:چار یوروپی ممالک اور امریکہ نے ایک بیان میں یمن کے
مارچ
غزہ کی نسل کشی میں مغرب کا اسکینڈل
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:خبری ذرائع اور سوشل نیٹ ورکس نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک انتقال کرگئے
?️ 23 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر
فروری
الشفاء اسپتال کی نئی کہانی؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے الشفا ہسپتال پر حملے کی کامیابیوں کے حوالے سے
نومبر
خطے میں بعض ممالک کی تقسیم کی سازشیں رچائی جارہی ہیں؛قطری رہنما کا انتباہ
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:قطر کے سابق وزیرِاعظم شیخ حمد بن جاسم نے خبردار
جولائی