سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل2025 کی منظوری دے دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی، قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بینکوں کے منافع پر ٹیکس کی شرح کو39 سے بڑھا کر 42 فیصد کر دیا گیا ہے، بینکوں کی آمدن پر سپر ٹیکس اس کے علاوہ ہوگا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بینکوں کے ایڈوانس ٹو ڈیپازٹ ریشو (اے ڈی آر) پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ بینکوں کے منافع پر ٹیکس کی شرح کو 42 فیصد کر دیا گیا ہے، چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ بینکوں کی آمدن پر سپر ٹیکس اس کے علاوہ ہوگا۔

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ فائلر اور نان فائلر والے بل کو منی بل کہا گیا ہے، ابھی بھی جو قانون لایا گیا ہے اس کو منی بل کہا گیا ہے، یہ قانون میں ترمیم کا معاملہ ہے، حکومت نے ہمیں کہا کہ اسپیکر نے اسکو منی بل قرار دیا ہے، میری اسپیکر قومی اسمبلی سے بات ہوئی انہوں نے کہا کہ میں نے کسی چیز کو منی بل نہیں کہا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس پر وزارت قانون سے رائے لی جائے، اس بل کوسینیٹ میں پاس نہیں کیا جا سکتا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ منی بل پر سینیٹ غور کر سکتی ہے، تاہم ووٹ کی طاقت نہیں رکھتی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ قانون منی بل میں آتا ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسپیکر کہہ رہے ہیں کہ انہوں کسی بل کو منی بل قرار نہیں دیا ،جس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ بل پر غور کرنے کے بعد اسپیکر سے پوچھ لیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ پہلے بینکوں پر ٹیکس ریٹ 39 فیصد تھا، اس سال 70 ارب روپے کا اضافی ٹیکس ملا ہے، 31 دسمبر تک ایڈوانس ٹو ڈیپازٹ ریشو کی حد نہ رکھنے بینکوں سے اضافی ٹیکس ملا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس سال جنوری میں 440 ارب روپے بینکوں کو واپس موصول ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے بینکوں کے منافع پر ٹیکس بڑھانے کی کوشش کی ہے، حکومت کی مالی ضروریات ہوں تو بینکوں نے ہی مدد کرنا ہوتی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بینک ہمارے خلاف عدالت گئے ہیں، ان کا موقف تھا کہ ہمارے کام پر ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا، بینکوں کے منافع پر سپر ٹیکس بھی لگے گا، بعدازاں قائمہ کمیٹی خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔

مشہور خبریں۔

آبنائے میں پھنسا مغرب

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: مغرب کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ غاصب اسرائیلی حکومت

حکومتی ترجمان حکومتی کارکردگی کو اجاگر کریں: وزیر اعظم

?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

میکرون اپنے برسوں کی حکمرانی کے مثبت نتائج کو ظاہر کرنے کی کوشش میں

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:مشرقی فرانس کے علاقائی اخبارات کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانسیسی صدر

بائیڈن حکومت غزہ میں تباہ کن قحط میں ملوث

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن اور ان کی

بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم کے خلاف پاکستان کا شدید ردعمل

?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر بہیمانہ  مظالم

سپریم کورٹ سے متعلق بل قانون بننے قبل ’سلیکٹیو بینچ‘ بنا کر سماعت کیلئے مقرر کیا گیا، وزیرقانون

?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر

لاہور میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے اہم منصوبے کو ناکام بنایا

?️ 28 اگست 2021لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی

یوکرین امریکی بحران کا شکار

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:  آیت اللہ خامنہ ای نے عید مبعث رسوال الله کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے