?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت مصدق ملک نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک نے ترقی کرنا ہے تو گیس کی قیمتیں ہر صورت بڑھنی چاہیے۔
سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتیں ہر صورت بڑھانی چاہئیں، مہنگائی کو سامنے رکھتے ہوئے عوام پر بوجھ نہیں ڈالا گیا، مگر یہ بوجھ قومی خزانے پر آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 1600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا ہو رہی ہے، صرف سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کو چولہے جلانے کے لیے 1400 ایم ایم سی ایف ڈی گیس چاہیے، گیس کے اضافی کنکشن ایل این جی پر دے سکتے ہیں جو بہت مہنگی ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کابینہ اراکین سے مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹراتھارٹی (اوگرا) کی تجویز ہے کہ قومی خزانے پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے دور اقتدار میں اوگرا کے قانون کو تبدیل کیا گیا جو نہیں بدلنا چاہیے تھا۔
خیال رہے کہ 11 جنوری 2023 کو اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں کو گیس کی قیمتوں میں بالترتیب 74.42 اور 75.35 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔
دونوں کمپنیوں نے اوگرا سے قیمت میں اضافے کی درخواست کی تھی جس کا اطلاق جولائی 2022 سے ہوگا، اس سلسلے میں سوئی ناردرن نے 1294.02 روپے اور سوئی سدرن نے 667.44 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی تھی۔
قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا گیا تھا جو آئندہ 40 دن میں اس حوالے سے ریگولیٹری ادارے کو گیس کے کم از کم نرخوں اور ہر کیٹیگری کے ریٹیل صارفین کے لیے گیس کی قیمت کے حوالے سے سفارشات دینے کی پابند ہے۔
اگر وفاقی حکومت آئندہ 40 دن میں سفارشات پیش نہیں کرتی تو اوگرا نے گیس کے جن نرخوں کا تعین کیا ہے اس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔
اوگرا نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ وفاقی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ گیس کی فروخت کی قیمت اوگرا کی جانب سے متعین کردہ کمپنیوں کی مالی ضروریات سے کم نہ ہو۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی آزاد سینیٹر نسیمہ احسان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ بلوچستان میں نیوی یا اور کوئی ادارہ آئے گا تو ہم خود کو محفوظ سمجھیں گے اور صوبے کی ترقی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ لیکن اب ایسے حالات ہیں کہ بلوچستان کے غریب عوام کی زمینوں پر نیوی قابض ہے، ہماری بلوچستان کے عوم سے بات ہوئی ہے، ان زمینوں میں سفید پوش لوگوں کی بھی زمینیں ہیں۔
سینیٹر نسیمہ احسان نے کہا کہ انہوں نے سمجھا کہ ہم بات کرکے مسئلہ حل کرالیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، وہاں کے لوگ احتجاج کرنے کو تیار ہیں، وہ کہتے ہیں اب ہم نیوی کے خلاف احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات سنی جائیں، نیوی کی جانب سے زمین پر قبضے کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے، چیئرمین سینیٹ نے نیوی کی جانب سے زمینوں پر قبضوں کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا۔
اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس میں گزشتہ 3 سالوں کے دوران وزیر اعظم آفس کیلئے مختص اور استعمال فنڈز کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کی گئیں
دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم آفس کیلئے ایک ارب 17 کروڑ روپے بجٹ مختص کیا گیا اور وزیر اعظم آفس کے اخراجات 90کروڑ روپے سے زائد رہے۔
ڈان کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق وزیراعظم آفس کے لیے سنہ 20-2019 کے دوران 38 کروڑ 80 لاکھ روپے بجٹ مختص کیا گیا جبکہ 31 کروڑ 50 لاکھ روپے استعمال ہوا۔
اس کے علاوہ سنہ 21-2020 میں 38 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص تھے جبکہ 30 کروڑ استعمال ہوئے اور سنہ 22-2021 کے دوران 40 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص تھے جبکہ 38 کروڑ 40 لاکھ روپے استعمال ہوئے۔


مشہور خبریں۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا تحریری معاہدہ جاری
?️ 11 اکتوبر 2025حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا
اکتوبر
سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 9001 اور 27001 کا اجرا
?️ 14 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی
دسمبر
یورپ عرب ممالک میں نئے تجارتی شراکت داروں کی تلاش میں
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: Kronen Zeitung اخبار نے اطلاع دی ہے کہ نئے امریکی صدر
اپریل
مسلم لیگ (ن) کو پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کیلئے نئے بیانیے کی تلاش
?️ 16 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ہاتھوں کئی بار شکست
جنوری
المشاط نے امریکی اور صیہونی اشیا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:مہدی المشاط نے بھی ایک بیان میں عرب اور اسلامی ممالک
مئی
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے منفرد سہولت پر شروع کیا کام
?️ 19 فروری 2021سان فرانسسکو {سچ خبریں} دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے
فروری
ڈونباس میں روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کا آغاز
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کل رات یوکرین
ستمبر
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں عوام کو عید کی مبارک باد دی
?️ 13 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الفطر
مئی