🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹ اجلاس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کر لی گئی، پاکستان کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتا ہے، کشمیر میں عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےسینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت شروع ہوا تو سینیٹر کرشنا کولہی کو بطورہندو رکن اعزازی طور پرچیئر کےفرائض سونپے گئے، چیئر سنبھالنے پر کرشناکولہی نے کہا کہ بطورہندو رکن کشمیریوں پربھارتی بربریت کی مذمت کرتی ہوں۔
بعد ازاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وزیر مملکت علی محمد خان نے قرارداد پیش کی، قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتاہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ تحریک آزادی کشمیر کا تحریک پاکستان میں اہم کردار ہے، کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈے فوجی وردی میں مظالم ڈھا رہے ہیں، کشمیر میں عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
قرارداد میں کشمیر میں انسانی بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا، قرارداد کو ایوان بالا نے کثرت رائے سے منظور کرلیا، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ دستخط کیساتھ قرارداد پوری دنیا کےسربراہوں کوبھیجی جائے۔
مشہور خبریں۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار
🗓️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی
مارچ
حزب اللہ کے مقابل میں صیہونی حکومت کی شکست
🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 کے سروے کے نتائج
نومبر
کیا اسرائیل کی بین الاقوامی قانونی حیثیت ختم ہو رہی ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
🗓️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے
نومبر
2023 یورپی شہریوں کے لیے اچھا سال کیوں نہیں ہوگا؟
🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: گزشتہ فروری میں روس یوکرین جنگ کے آغاز
دسمبر
صیہونی شہری اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
🗓️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے تل ابیب میں صہیونی
جنوری
افریقہ پر اتنا دباو کیوں؟
🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:کریملن نے منگل کو اعلان کیا کہ مغربی ممالک، خاص طور
جولائی
چین غزہ میں جنگ بندی کے حامی
🗓️ 15 اگست 2024سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے بدھ کو
اگست
ہندوستان نے بحیرہ عرب میں 3 جہاز تعینات کیے
🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:ہندوستان کے ساحل پر ایک تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کے
دسمبر