سیلاب کے بعد مالیاتی دباؤ، حکومت کا 4 ہزار 800 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ستمبر تا نومبر کے دوران اپنے مالیاتی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے بینکوں اور کیپٹل مارکیٹس سے تقریباً 4 ہزار 800 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ بنایا ہے، حالیہ سیلاب کے معاشی اثرات کے بعد مالی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس قرض میں 2 ہزار 875 ارب روپے ٹریژری بلز اور 2 ہزار ارب روپے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے، پی آئی بیز کے ہدف میں سے ایک ہزار 200 ارب روپے فکسڈ ریٹ بانڈز جب کہ 750 ارب روپے فلوٹنگ ریٹ انسٹرومنٹس کے ذریعے اٹھائے جائیں گے۔

ٹی بلز کی نیلامی کے شیڈول کے مطابق حکومت کا ارادہ ہے کہ 12 ماہ کے بلز سے 900 ارب روپے، 6 ماہ اور 3 ماہ کے بلز سے 750، 750 ارب روپے جب کہ ایک ماہ کے ٹی بلز سے اضافی 475 ارب روپے حاصل کیے جائیں۔

بینک قرضوں کے علاوہ، حکومت نے کیپٹل مارکیٹ سے بھی بڑھتی ہوئی شرح سے فنڈز حاصل کیے ہیں۔

17 اگست کو حکومت نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ذریعے ایک سے پانچ سالہ سکوک کی نیلامی کرکے 119 ارب روپے حاصل کیے تھے، اس سے قبل 5 دسمبر 2024 کو حکومت نے پی ایس ایکس کے ذریعے 2 ہزار ارب روپے سکوک اور ایک ہزار 400 ارب روپے پی آئی بیز کے ذریعے اکٹھے کیے تھے۔

قرض لینے کی یہ مہم ملک کے مالیاتی چیلنجز کو اجاگر کرتی ہے، مئی 2025 تک مقامی قرضہ 53 ہزار 460 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا، جو ایک سال پہلے 46 ہزار 120 ارب روپے تھا، یعنی اس مدت میں 7 ہزار 340 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اس دوران مالی سال 2025 میں قرض کی ادائیگی کا تخمینہ 9 ہزار ارب روپے رہا، جو وفاقی بجٹ کا تقریباً نصف بنتا ہے۔

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ حالیہ سیلاب کے بعد صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے جس نے بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ایک ماہر نے کہا کہ حکومت کو مزید قرض لینا پڑے گا، کیونکہ سیلاب سے متعلق رکاوٹوں کی وجہ سے محصولات کی وصولی کم ہونے کا خدشہ ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں: چین

?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں:  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے جزیرہ

اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کا قتل عام کا اعتراف

?️ 26 ستمبر 2025اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کا قتل عام کا اعتراف اسرائیلی وزیر

نتن یاہو نیل سے فرات تک اسرائیل کا خواہاں

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے سابق انٹلیجنس چیف پرنس ترکی الفیصل نے

آئی ایم ایف مذاکرات: پاکستان نے ایس آئی ایف سی کے آپریشنز میں شفافیت کی یقین دہانی کرادی

?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے

ریکوڈک ریفرنس میں سپریم کورٹ کا منصوبے پر باقاعدہ اتھارٹی اور حکومتی پالیسی بنانے کا مشورہ

?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو ریکوڈک

غزہ کے واقعات بیدار ضمیر انسانوں کا امتحان ہیں:ملائیشیا کے وزیر اعظم  

?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ملائیشیا کے وزیر اعظم  انور ابراہیم نے غزہ میں جاری

طالبان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی درخواست مسترد

?️ 22 ستمبر 2021 سچ خبریں: اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ترجمان نے اے

نئے امریکی منصوبے کے خلاف فلسطینی مزاحمت کا نیا موقف

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اپنے نئے مضمون میں اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے