سیلابی صورتحال: حکومت سندھ نے وزرا کو فوکل پرسن مقرر کردیا

مراد علی شاہ

?️

کراچی (سچ خبریں) سیلاب کے خدشات کے پیش نظر حکومت سندھ نے وزرا کو فوکل پرسن مقرر کر دیا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث سندھ حکومت نے دریائے سندھ کے کناروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے اور وزرا کو نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نامزد وزرا اپنے اپنے علاقوں میں دریا کے دائیں اور بائیں کنارے کی نگرانی کریں گے۔

گڈو سے سکھر، مکیش کمار چاولہ دائیں کنارے، سردار محمد بخش مہر بائیں کنارے کے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر سے کوٹری، جام اکرام اللہ دھاریجو دائیں کنارے، ناصر حسین شاہ بائیں کنارے کے فوکل پرسن ہوں گے۔

کوٹری سے نیچے ریاض حسین شاہ شیرازی دائیں کنارے، محمد علی ملکانی بائیں کنارے کے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں ایم پی ایز کو آئندہ ایک ہفتے حلقوں میں رہنے اور فوکل پرسنز سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزراء کو محکمہ آبپاشی کے ساتھ مل کر خطرات کا جائزہ لینے اور پشتوں کے تحفظ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

سیرت النبیؐ ہمیں ہر لمحہ رہنمائی فراہم کرتی ہے: صدرمملکت

?️ 19 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان اور میڈیا

?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کی

کیا چین روس کو فوجی امداد فراہم کر رہا ہے؟

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی صدر کے سینئر سفارتی مشیر کا دعویٰ ہے کہ

ہمیں معاشی بحران کا سامنا ہے:امریکی صدر

?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے

کورونا وباء: ملک بھر میں  مزید 76 افراد انتقال کر گئے

?️ 6 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس

یحییٰ سنور مغربی میڈیا کی قیاس آرائیوں کا مرکز کیوں؟

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کے

غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت اسرائیل کی بربریت کا ایک اور ثبوت 

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے

کیا یمن صیہونیوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھے گا ؟

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:محمد البخیتی نے جمعے کی شام لبنان کی حزب اللہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے