?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادیوں پر اسرائیلی حملے تشویشناک ہیں جب کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان لبنان کے عوام سے یکجہتی کے لیے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے شہری آبادیوں پر مسلسل حملے تشویشناک ہیں، عالمی قوانین کی پامالی تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے، اسرائیل لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو خطے میں اس کی مہم جوئی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے اور مشرق وسطیٰ میں امن بحال کریں۔
ترجمان کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہادت پہلے سے غیر مستحکم خطے کو مزید خطرات سے دوچار کرے گا۔
واضح رہے کہ جمعہ کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کئی فضائی حملے کیے گئے جس میں ابتدائی طور پر اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی موت کا دعویٰ کیا گیا۔
بعد ازاں، حزب اللہ نے تنظیم کے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔


مشہور خبریں۔
عام شہری مہنگائی سے پریشان
?️ 3 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے
ستمبر
پنجاب کے دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار، سندھ کے کچے سے ایک لاکھ افراد کی نقل مکانی
?️ 5 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب
ستمبر
صیہونی حکومت کے خاتمے کے بارے میں ایرانی رہنماؤں کے اظہار خیال
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت علاقے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی
ستمبر
یوکرینیوں نے زیلنسکی سے جانسن کے یوکرین کا وزیر اعظم بننے کی درخواست کی
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کے عوام نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی
جولائی
افغانستان سے فوج واپس بلانا عالمی سطح پر بدنامی کا باعث بنا ہے: امریکی سینیٹر
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ اقلیت کے رہنما نے افغانستان سے فوجی انخلا کے
جولائی
عرب ممالک اور ایران-امریکہ کے درمیان ثالثی؛ کردار میں تبدیلی کی داستان
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:خلیجی ممالک کی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی
اپریل
یحییٰ سریع کا صیہونی حکومت کو عبرانی زبان میں انتباہ
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے صہیونی
جون
پیوٹن قصائی ہے: بائیڈن
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی
مارچ