?️
لاہور: (سچ خبریں) سنیئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کل عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی،ملاقات میں بات ہوئی کہ سیاستدانوں کو تین معاملات پر گفتگو کرنی چاہیے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سنیئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ تین معاملات میں الیکشن اور اصلاحات ،معاشی ایجنڈا،جبکہ آرمی چیف کی تقرری شامل ہے۔
گفتگو ہوئی کہ تین معاملات پر بات چیت الیکشن سے پہلے ہونی چاہیے۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان ان تینوں معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں،تمام لوگ محسوس کر رہے ہیں کہ سیاسی مذاکرات کی راہ ہموار ہونی چاہیے۔ امکان ہے کہ عمران خان صدر ممکت عارف علوی کو خط لکھیں اور وہ مذاکرات کروائیں ۔ ادھر سینئر صحافی انصار عباسی نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر میں عام انتخابات واضح ہونے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات ماضی میں اسٹیبلشمنٹ سیاستدانوں کو مذاکرات کی میز پر لا چکی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ نے نرم مداخلت کا فیصلہ ملکی معیشت کی تباہ ہوتی صورتحال کے باعث کیا۔ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبداری کے ساتھ ’نرم مداخلت‘ کرے گی۔سیاستدانوں کو مذاکرات کی میز لائے گی۔ دوسری جانب حکومتی اتحاد نے مشترکہ متفقہ اعلامیہ جاری کردیا۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان بار بار سیاست میں انتشار پیدا کر رہا ہے۔عمران خان کے انتشار کا مقصد احستاب سے بچنا، اپنی کرپشن چھپانا اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا ہے۔ یہ بہت اہم ، قانونی اوع آئینی معاملہ ہے۔ حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں چیف جسٹس پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ بینچ کرے۔ حکمران اتحاد نے جسٹس پاکستان سے استدعا کی کہ وزیراعلی پنجاب سے متعلق مقدمہ فل بینچ سنے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی رپورٹر کی زبانی حماس کی پیچیدہ کارروائیوں کی تفصیلات
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: صہیونی آرمی ریڈیو کے ملٹری رپورٹر ڈورون قادوش نے بتایا شہید
جون
کیا ایران اور امریکہ نے جوہری مسئلے کے بارے میں بات چیت کی ہے؟
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: برطانوی خبر رساں ایجنسی نے لکھا ہے کہ قطر نے
ستمبر
صیہونی کمپنی پر سائبر حملہ؛لاکھوں طلبا کی معلومات چوری
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت کی ایک ایسی کمپنی سائبر حملے کا شکار
جون
فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہوں میں داخلہ ممنوع!
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں نے مقامی فلسطینی باشندوں
جون
عمران خان سے مذاکرات کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے ،فواد چوہدری
?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری کا کہنا
جون
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی،9 دہشت گرد ہلاک
?️ 23 اکتوبر 2021کوئٹہ( سچ خبریں) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی
اکتوبر
چین نے تائیوان کے سامنے طاقت کا مظاہرہ کیوں کیا؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: تائیوان کے حکام نے اس جزیرے کے گرد 28 چینی
ستمبر
عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے کے راستے میں دھماکہ
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی
مارچ