سپریم کورٹ کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کا بےبنیاد بیانیہ بے نقاب ہو گیا: فردوس عاشق

اپوزیشن ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے: فردوس عاشق

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے  فیصلے نے مسلم لیگ ن کا بےبنیاد بیانیہ بےنقاب ہو گیا ہے، اپوزیشن نے  الیکشن کو متنازع بنانے کی بھرپور کوشش کی تاہم انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

اسلام آباد میں اسجد ملہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور ان کی کنیزیں ڈسکہ الیکشن پر ماتم کرتی رہیں، مسلم لیگ ن حکومتی شخصیات اور اداروں پر انگلیاں اٹھاتی رہی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں تحریک انصاف کا ایک کارکن شہید ہوا، ڈسکہ الیکشن میں گولیاں بھی برسائی گئیں، قتل اور گولیاں برسانے والا مسلم لیگ ن کا کارکن تھا۔اُنہوں نے کہا کہ جس نے قتل کیا وہ شخص کئی کیسز میں مطلوب تھا، یہ شخص مسلم لیگ ن کے ساتھ ریلیف ملنے پر ملا ہوا تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے اندر مذمت کرنے کی بجائے پھولن دیوی خوشخبریاں سناتی رہی لیکن سپریم کورٹ کا شکریہ جنہوں نے تصویر کا دوسرا رخ بھی سنا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں چار دہائیوں پر مشتمل گدی نشینوں کا سورج تحریک انصاف نے غروب کیا، آر او کے کنڈکٹ پر بھی ہمارے سوالیہ نشان ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ڈسکہ میں فائرنگ کس نے کی تھی؟ ہم چاہتے ہیں ڈسکہ الیکشن میں ووٹ کی پاسداری کی جائے، ن لیگ کے سپریم کورٹ اور میڈیا پر بیانیہ میں تضادات ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے اندرحکومت پنجاب نے اپنی ذمہ داری ادا کی، آر او کے بیان اور عمل پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن سے قبل اور بعد میں بھی آر او کے رویے کو ہم نے دیکھا۔

 

مشہور خبریں۔

کورونا ویکسین لگوانے والوں کو کرائے میں رعایت دیں گے: پی آئی اے

🗓️ 11 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کورونا ویکسین لگوانے

سنوار نے عالمی مقام حاصل کیا

🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل الیوم نے غزہ جنگ میں بنجمن نیتن

وفاقی حکومت کا بجٹ میں نوجوانوں پر سرمایہ کاری کا اہم فیصلہ

🗓️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نوجوانوں کیلئے آئندہ بجٹ میں خطیر

حماس نے اسرائیل کی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سروسز کا افسانہ توڑا

🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق

باکو کو امریکی فوجی امداد کے بارے میں خدشات

🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:   کئی سینئر امریکی قانون سازوں نے جمہوریہ آذربائیجان کو امریکی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 579 کیسز سامنے آئے ہی

🗓️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)

مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا نیا دہشت گردی کا منصوبہ کیا ہے؟

🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: عراق کے سیاسی امور کے ماہر نے مغربی ایشیائی خطے

وزیراعظم  ایک روزہ دورے پر  لاہور پہنچ گئے

🗓️ 23 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے