?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے مسلم لیگ ن کا بےبنیاد بیانیہ بےنقاب ہو گیا ہے، اپوزیشن نے الیکشن کو متنازع بنانے کی بھرپور کوشش کی تاہم انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
اسلام آباد میں اسجد ملہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور ان کی کنیزیں ڈسکہ الیکشن پر ماتم کرتی رہیں، مسلم لیگ ن حکومتی شخصیات اور اداروں پر انگلیاں اٹھاتی رہی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں تحریک انصاف کا ایک کارکن شہید ہوا، ڈسکہ الیکشن میں گولیاں بھی برسائی گئیں، قتل اور گولیاں برسانے والا مسلم لیگ ن کا کارکن تھا۔اُنہوں نے کہا کہ جس نے قتل کیا وہ شخص کئی کیسز میں مطلوب تھا، یہ شخص مسلم لیگ ن کے ساتھ ریلیف ملنے پر ملا ہوا تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے اندر مذمت کرنے کی بجائے پھولن دیوی خوشخبریاں سناتی رہی لیکن سپریم کورٹ کا شکریہ جنہوں نے تصویر کا دوسرا رخ بھی سنا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں چار دہائیوں پر مشتمل گدی نشینوں کا سورج تحریک انصاف نے غروب کیا، آر او کے کنڈکٹ پر بھی ہمارے سوالیہ نشان ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ڈسکہ میں فائرنگ کس نے کی تھی؟ ہم چاہتے ہیں ڈسکہ الیکشن میں ووٹ کی پاسداری کی جائے، ن لیگ کے سپریم کورٹ اور میڈیا پر بیانیہ میں تضادات ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے اندرحکومت پنجاب نے اپنی ذمہ داری ادا کی، آر او کے بیان اور عمل پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن سے قبل اور بعد میں بھی آر او کے رویے کو ہم نے دیکھا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کو اقتدار چھوڑنے کے بدلے 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش
?️ 7 نومبر 2026سچ خبریں:ایک امیر صہیونی تاجر نے چند سال قبل بنیامین نیتن یاہو
نومبر
ٹک ٹاک گائیڈ لائنز تبدیل: ڈائٹ، ادویات، جنسی استحصال اور نفرت انگیز مواد پر پابندی
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی
مئی
یمنی نے ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ کو بنایا نشانہ
?️ 15 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج نے آج بدھ کے روز ایک
اکتوبر
یوکرین کے ساتھ تنازعات شدید لیکن قابو میں ہیں: ڈونیٹسک
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: جبکہ روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے بعض مقامات
ستمبر
اب شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ اجرا کیا جائے گا
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں عمر رسیدہ شہریوں کو کورونا ویکسی
مارچ
رفح میں صہیونیوں کا حشر ناکامی کے سوا کچھ نہیں: حماس
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر موسیٰ
مئی
پیوٹن کے خصوصی ایلچی امریکی حکومت سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن روانہ
?️ 24 ستمبر 2026سچ خبریں: رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے خصوصی ایلچی
ستمبر
آج کربلا کی تاریخ کہاں دہرائی جارہی ہے؟مریم نواز کی زبانی
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ
جولائی