?️
کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو توڑنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد نسلہ ٹاورکے ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع کردیا گیا ہے، حفاظتی اقدامات کے تحت فلور کے اندر ونی حصوں کو توڑا جارہا ہے نسلہ ٹاور کے اطراف ٹریفک کی آمد ورفت بند کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے حکم کے بعد کمشنر کراچی ٹیم کے ہمراہ نسلہ ٹاور پہنچ گئے اور نسلہ ٹاورگرانے کیلئے دوبارہ افرادی قوت کی مددحاصل کرلی گئی ہے۔نسلہ ٹاورکے ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ، حفاظتی اقدامات کے تحت فلور کے اندر ونی حصوں کو توڑا جارہا ہے۔
کمشنر کراچی کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ مینوئل طریقے سےنسلہ ٹاور گرانے کے عارضی انتظامات کیےگئے ہیں، نسلہ ٹاور توڑنے کے حوالے سے حکمت عملی مکمل طور پر نہیں بنائی جاسکی۔اسسٹنٹ کمشنراسماء بتول نے بتایا نسلہ ٹاور توڑنے کیلئے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی، نسلہ ٹاور کے اطراف ٹریفک کی آمد ورفت بند کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں نسلہ ٹاور کی کھڑکیاں ،دروازے نکالے جائیں گے۔
اسماء بتول کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاورکوتوڑنےکا کام ہم نےپہلےہی شروع کردیاتھالیکن حفاظتی اقدامات کے لئے روکا گیا تھا۔یاد رہے سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو فوری گرانے کا حکم دیتے ہوئے دوپہر تک رپورٹ طلب کرلی ہے ، چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمے میں کہا کہ کیا یہ کمشنر کراچی بننے کا اہل ہے؟ عہدہ چھوڑ دیں، یہ آپ کے کرنے کا کام نہیں۔
کمرہ عدالت میں موجود کمشنر کراچی نے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فوری جائیں نسلہ ٹاور گرائیں، دوپہرکو رپورٹ دیں، ورنہ آپ کو یہاں سے سیدھاجیل بھیجیں گے۔


مشہور خبریں۔
مشرق وسطی کا کینسر
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
اگست
مقبوضہ جموں و کشمیر : مسرت عالم نے علماءکے جاری کردہ فتوے کو سراہا
?️ 8 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
عراقی مزاحمتی تحریک کی امریکہ کو خطرناک دھمکی
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ
جون
آصف علی زرداری نے سپیکر کو پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری سے روک دیا ہے۔
?️ 20 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے باعث تحریک
جولائی
غزہ کی سرحد کے ارد گرد صیہونی آئرن ڈوم سسٹم الرٹ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحدوں
اپریل
گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قرار داد منظور
?️ 9 مارچ 2021گلگت(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور قائد حزب اختلاف
مارچ
اسرائیل ہی خلیجی خطے کو جوہری ہتھیاروں سے روک رہا ہے: کویت
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: کویت کے بین الاقوامی تنظیموں میں مستقل نمائندے نے الزام لگایا
نومبر
انتہاپسند صیہونی وزیر اور ان کے پارٹی وزراء کا صیہونی کابینہ سے اجتماعی استعفیٰ
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:عبری زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر برائے
جنوری