سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے. بلاول بھٹو

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے سپریم کورٹ کے معزز ججز کو متنازع بنانے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے موجودہ چیف جسٹس اور آنے والے چیف جسٹس دونوں معزز ہیں ایک تجویز ہے کہ چیف جسٹس کی تعیناتی کا پروسیجر دوبارہ وزیر اعظم کے پاس آئے چاہتے ہیں ایسی آئینی ترمیم نہ ہو جس پر کوئی کل اعتراض اٹھائے.

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالتی اصلاحات پاکستان کے لیے ضروری ہے اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے ہم نے تو خواہش ظاہر کی کہ اپوزیشن کے ان پٹ سے ہم آئینی ترمیم منظور کرائیں جبکہ عام آدمی کو جلد انصاف ملے یہ ہم پارلیمان نمائندوں کی بھی ذمہ داری ہے. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اتفاق رائے کے بغیر آئینی ترمیم منظور کرنا ناممکن ہے مولانا فضل الرحمن سے پہلی ملاقات ہوئی تو ان کے تحفظات بہت زیادہ تھے جے یو آئی کے مطابق خصوصی کمیٹی میں پارلیمانی اراکین ججوں اور بارز کے اراکین بھی ہوں.

انہوں نے کہا کہ ایک کچا ڈرافٹ پیش کیا گیا جس پر جے یو آئی کے زیادہ اور پی پی کے کم اعتراضات تھے پیپلزپارٹی اپنا ڈرافٹ اب جے یو آئی کے پاس پہنچائے گی تاکہ مشترکہ ڈرافٹ لائیں. چیئرمین پیپلز پارٹی نے بتایا کہ تجویز تھی کہ ملٹری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو تاہم پیپلزپارٹی کا شروع سے موقف رہا کہ ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں اگر حکومت ملٹری کورٹس کا ہونا اہم سمجھتی ہے تو اتفاق رائے پیدا کرے اور ترمیمی ڈرافٹ لائے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے متعلق 9 مئی کے ثبوت ہیں تو حکومت سامنے لائے جبکہ سابق وزیراعظم کی ملٹری کورٹس میں پیشی سے متعلق آئینی ترمیم کے بغیر آگے نہیں جاسکتے.

مشہور خبریں۔

تل ابیب اور ریاض کی ایک نئی کہانی

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:جو بائیڈن نے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرضے بڑھ گئے

?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ، سہ ماہی اور

9 مئی کیسز: عمران خان کی درخواست ضمانت، پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی

?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نو مئی پرتشدد واقعات کے مقدمات میں بانی پی

طالبان پاکستان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے چین کی کوششوں میں تیزی

?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: چین کے خصوصی نمائندے Yu Xiaoyong افغانستان اور پاکستان کے درمیان

بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کی وجوہات کیا ہیں؟

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں سیاسی پیش رفت اب بھی عالمی خبروں

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو سے خطاب

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے غزہ کی پٹی میں

امریکہ دوسروں کی قیمت پر چیلنجز کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے: پوٹن

?️ 1 اپریل 2022سچ خبریں:   روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو کہا کہ مغربی

2024 میں وائٹ ہاؤس واپس لے لیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکا کے مستقبل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے