سپریم کورٹ کا آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کردیا۔اکثریتی فیصلہ 95 صفحات پر مشتمل ہے اور اکثریتی فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصلے کا آغاز چیف جسٹس مارشل کے قول سے کیا گیا جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس مارشل نے کہا تھا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے ہمارا کام آئین کی تشریح ہے۔
منحرف رکن کا پارٹی ہدایت کیخلاف ڈالا گیا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہو گا۔منحرف رکن کی نااہلی کی مدت کا تعین پارلمنٹ کرے،آئین میں پارٹی ہدایات کیلئے پارلیمانی پارٹی کا ذکر ہے،ہیڈ کا نہیں۔ فیصلے کے مطابق ارکان پارلمنٹ کو اظہار رائے کی آزادی ہے،پارٹی پالیسی کے خلاف ڈالے گئے ووٹ کو شمار کرنا جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے۔اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ صدارتی ریفرنس کے قابلِ سماعت ہونے پر اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کرتے ہیں۔

صدارتی ریفرنس پر اٹھائے گئے اعتراضات کے جوابات وکلاء محاذ کیس میں سپریم کورٹ پہلے بھی دے چکی ہے۔وزیر اعظم یا وزیراعلٰی پارلیمانی پارٹی میں اعتماد کھو بیٹھے تو اسے عدم اعتماد یا اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رکن اسمبلی کا پارٹی ہدایات کے خلاف ووٹ ڈالنا پارلیمانی جمہوری نظام کے لیے تباہ کن ہے۔ فصلے میں کہا گیا کہ ارکان اسمبلی کے اظہارِ رائے کے حق کو وکلا محاذ کیس میں بھی تحفظ دیا گیا۔
ارکان اسمبلی ووٹ کے معاملے پر پارٹی کے اندر بحث،اتفاق یا عدم اتفاق کر سکتے ہیں،جب معاملہ ووٹ ڈالنے کا آئے گا تو پھر صورتحال مختلف ہوگی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ووٹ ڈالتے وقت آرٹیکل 63 اے کے تحت پارلیمانی پارٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔یہ دلیل دی گئی کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہ کرنے سے پارلیمانی پارٹی میں آمریت کو فرغ ملے گا تاہم فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آمریت کو فروغ ملنے کی دلیل سے ہم متفق نہیں۔ فیصلے کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے آئین میں دیے گئے حقوق برابر ہیں، تمام سیاسی جماعتیں آئین کی نظر میں برابر ہیں، چھوٹی جماعتوں کو بھی کام کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے، ارکان کا منحرف ہونا سیاسی جماعتوں کی سالمیت اور ہم آہنگی پر براہ راست حملہ ہوتا ہے۔

مشہور خبریں۔

حلب کی لڑائی سابق شامی نظام کے خاتمے میں شریک طاقتوں کے درمیان ہے:عطوان 

?️ 24 دسمبر 2025حلب کی لڑائی سابق شامی نظام کے خاتمے میں شریک طاقتوں کے

گوگل فوٹوز کا نیا فیچر، اب بول کر یا لکھ کر تصویریں ایڈٹ کرنا ممکن ہوگیا

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں نیا فیچر

امریکی امداد کی بندش: گرم ترین شہر جیکب آباد میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ بند

?️ 22 فروری 2025جیکب آباد: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

?️ 7 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے

آشیانہ اقبال ریفرنس: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کو بری کر دیا

?️ 18 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں

ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے بعد نیا بجٹ اب ٹیکس شرحوں میں اضافے پر مرکوز ہوگا

?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محدود گنجائش کے باعث نئے ٹیکس اقدامات کے

اسرائیل سے تعلقات پر لیبیا کا بیان 

?️ 20 اگست 2025اسرائیل سے تعلقات پر لیبیا کا بیان لیبیا کی قومی اتحاد حکومت

میکسیکو نے صیہونی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:    میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے بدھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے